پرویز مشرف نے ججز نظربندی کیس میں بھی وزارت دفاع کے ذریعے سیکورٹی مانگ لی

پہلے پرویز مشرف پاکستان آجائیں تو پھر انہیں سکیورٹی فراہم کرنے کا حکم بھی دیدیا جائے گا‘ جج کے ریمارکس

منگل 14 مارچ 2017 21:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مارچ ء)سابق صدر پرویز مشرف نے ججز نظربندی کیس میں بھی وزارت دفاع کے ذریعے سیکورٹی مانگ لی ۔ اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ججز نظربندی کیس کی سماعت کی ۔ پرویز مشرف کی جانب سے اختر شاہ ایڈووکیٹ نے ایک درخواست جمع کرادی جس میں استدعا کی گئی کہ پرویز مشرف کو وزارت دفاع کے ذریعے سکیورٹی فراہم کی جائے۔

(جاری ہے)

پراسیکیوٹر عامر ندیم تابش نے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ وزارت داخلہ پہلے ہی پرویز مشرف کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرا چکی ہے ۔ پرویز مشرف کے وکیل کا کہنا تھا کہ انہیں وزارت داخلہ کی فراہم کردہ سکیورٹی پر اعتماد نہیں وہ تو اپنی سکیورٹی نہیں کرسکتی ۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج نے ریمارکس دیئے کہ پرویز مشرف پہلے پاکستان آجائیں تو پھر انہیں سکیورٹی فراہم کرنے کا حکم بھی دیدیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :