جعلی ڈگری کیس میں (ن) کے رکن اسمبلی ضیا الرحمان کو نااہل قرار دیدیاگیا

منگل 14 مارچ 2017 21:42

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مارچ ء) پشاور ہائیکورٹ نے جعلی ڈگری کیس میں مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی ضیا الرحمان کو نااہل قرار دیدیا۔

(جاری ہے)

پشاور ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے جعلی ڈگری کیس کی سماعت کرتے ہوئے نااہلی کا حکم جاری کردیا۔رکن خیبر پختونخوا ہ اسمبلی ضیا الرحمان حلقہ پی کے 54 مانسہرہ IIسے منتخب ہوئے تھے۔ ایم پی اے کے خلاف پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما احمد شاہ کی جانب سے ہائی کورٹ میں نااہلی کی درخواست دائر کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :