بابر سہیل بٹ کے قتل کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں، بلاول بھٹو زرداری

مخالفین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانا (ن) لیگ کا پرانا وطیرہ ہے، بابر سہیل بٹ کے قتل کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں، اہل خانہ سے تعزیت کے بعد گفتگو

منگل 14 مارچ 2017 22:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مارچ ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مخالفین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانا (ن) لیگ کا پرانا وطیرہ ہے، بابر سہیل بٹ کے قتل کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں۔

(جاری ہے)

منگل کے روز بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں بابر سہیل بٹ کے قتل پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کارکن بابر سہیل بٹ کا قتل افسوسناک ہے ان کے قتل کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں۔

اور لواحقین کو انصاف ملنا چاہیے۔ انہوںنے کہا کہ مخالفین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانا (ن) لیگ کا پرانا رویہ اور وطیرہ ہے ایسے واعات کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوںنے کہا کہ بابر سہیل بٹ کے قتل کی تحقیقات میں ابھی کوئی پیش رفت نہیں ہوئی پنجاب حکومت سے انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں۔ (عابد شاہ)