حجاب کے حوالے سے کوئی تجویز زیرغور نہیں ‘ترجمان حکومت پنجاب

حکومت پنجاب نے حجاب کرنے والی طالبات کو خصوصی مراعات دینے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا

منگل 14 مارچ 2017 22:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مارچ ء)ترجمان حکومت پنجاب نے کہا ہے کہ حجاب کے بارے میں وزیرہائیر ایجوکیشن کے بیان کا حکومت پنجاب کی پالیسی سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی حکومت پنجاب نے حجاب کرنے والی طالبات کو خصوصی مراعات دینے کا کوئی فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

حکومت پنجاب کے ترجمان نے کہا کہ حجاب کے حوالے سے نہ تو حکومت کی کوئی ایسی پالیسی ہے اور نہ ہی اس طرح کی کوئی تجویز زیرغور ہے۔

متعلقہ عنوان :