وزیراعظم نوازشریف کی وزیر داخلہ کو سوشل میڈیا سے گستاخانہ مواد ہٹانے اور اسکا راستہ روکنے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت

سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد امت مسلمہ کے جذبات سے کھیلنے کی ناپاک کوشش ہے ،متعلقہ ادارے گستاخانہ مواد پھیلانے والوں کا سراغ لگائیں

منگل 14 مارچ 2017 23:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مارچ ء)وزیراعظم نوازشریف نے سوشل میڈیا سے گستاخانہ مواد ہٹانے اور اسکا راستہ روکنے کے لئے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی ۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کا فوری نوٹس لیتے ہوئے وزیر داخلہ چوہدری نثار کو حکم دیا ہے کہ اس مواد کو فوری طور پر ہٹا دیا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد امت مسلمہ کے جذبات سے کھیلنے کی ناپاک کوشش ہے ،تمام متعلقہ ادارے گستاخانہ مواد پھیلانے والوں کا سراغ لگائیں ، اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔وزیر اعظم نے کہا کہ ناموس رسالت کااقانون ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کرنے والوں کا بھی محاسبہ کیا جائے ، حضور ﷺ سے محبت و عقیدت ہر مسلمان کا قیمتی سرمایہ اور دین کی اساس ہے ، حضور ﷺ کی شان میں کسی طرح کی بھی گستاخی ناقابل معافی ہے۔