مردم شماری ایسے کی جائے کہ ہرشہری کاشمارہوسکے ، قومی شناختی کارڈپالیسی میں نرمی کی جائے ، وزیر اعلی سند ھ کا اسحاق ڈار کو خط

پیر 13 مارچ 2017 10:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13مارچ۔2017ء)وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ مردم شماری ایسے کی جائے کہ ہرشہری کاشمارہوسکے ،مردم شماری میں قومی شناختی کارڈپالیسی میں نرمی کی جائے ۔مردم شماری کی تفصیلات روزانہ کی بنیادپرویب سائیٹ پرپبلک کی جائیں اورضلعی دفاترمیں آویزاں کی جائیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ نے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارکوخط لکھاجس میں انہوں نے مطالبہ کیاکہ مردم شماری قابل قبول بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں،مردم شماری کی تفصیلات روزانہ کی بنیادپرویب سائیٹ پرپبلک کی جائیں اورضلعی دفاترمیں بھی آویزاں کی جائیں ۔

انہوں نے خط میں مطالبہ کیاکہ مردم شماری ڈیٹاپرمالی ودیگرپالیسی بنائی جائے اورمردم شماری ایسی ہوکہ ہرشخص کاشمارہوسکے ۔مردم شماری کیلئے قومی شناختی کارڈپالیسی میں نرمی برتی جائے اورقومی شناختی کارڈنہ ہونے کی صورت میں دیگرشواہدکوقابل قبول سمجھاجائے