فوجی عدالتوں میں تو سیع کے معاملے پر مسلم لیگ ن میں بھی اختلافات تھے،راناثناء اللہ

موجودہ حالات کے پیش نظر فوجی عدالتوں کے قیام میں توسیع کا قانون بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تمام سیاسی جماعتیں دو سال کیلئے متفق ہیں ،پیپلزپارٹی کے خدشات کودور کردیا جائے گا عمران خان نے مراد سعید کے واقعہ پر جلتی پر تیل ڈالا ہے لیڈر کو ایسا نہیں کرنا چاہیے، پی ٹی آئی میں نعیم الحق ریلو کٹا، جبکہ چوہدری سرور پٹیچر پر پورا اترتے ہیں 2018 ء کے الیکشن میں جو حشر عمران خان کا ہوگا وہ سارا پاکستان دیکھے گا اسی طرح راولپنڈی کے کھلاڑی شیخ رشید کا بھی ہوگا،مسلم لیگ ن کے پی کے میں بھی حکومت بنائے گی، وزیراعظم نواز شریف سپریم کورٹ سے بھی سرخ رو ہوں گے،وزیر قانون پنجاب کا تقریب سے خطاب ،میڈیا سے گفتگو

پیر 13 مارچ 2017 10:40

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13مارچ۔2017ء) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن کے بعض مرکزی قائدین نے فوجی عدالتوں میں توسیع کے معاملے کی مخالفت کی تھی‘ مگر موجودہ حالات کے پیش نظر وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے سربراہ کی ہدایت پر فوجی عدالتوں کے قیام کی توسیع کا قانون بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں تمام سیاسی جماعتیں دو سال کیلئے متفق ہوگئی ہیں ۔

جبکہ حکومت ان فوجی عدالتوں کا قیام تین سال کرنا چاہتی تھی۔ صوبائی وزیر قانون نے یہ بات فیصل آباد میں ایک تقریب سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو جو خدشات ہیں انہیں دور کردیا جائے گا۔ اور پیپلزپارٹی نے جو شرائط پیش کی ہیں اسمبلی میں اس پر بحث ہوگی اور اس کے حل کیلئے کوئی نہ کوئی راستہ نکال لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر قانون نے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء عمران خان کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا انہوں نے کہاکہ عمران خان نے مراد سعید کے واقعہ پر جلتی پر تیل ڈالا ہے لیڈر کو ایسا نہیں کرنا چاہیے۔ عمران خان کا یہ بیان اگر میں مراد سعید کی جگہ ہوتا تو اس سے بھی زیادہ جذبات کا اظہار کرتے انہوں نے کہا کہ یہ بیان قابل مذمت اور قابل افسوس ہے پارٹی لیڈر کو ایسا بیان نہیں دینا چاہیے۔

پی ٹی آئی میں نعیم الحق ریلو کٹے ہیں جبکہ سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور پٹیچر پر پورا اترتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2018 ء کے الیکشن میں جو حشر عمران خان کا ہوگا وہ سارا پاکستان دیکھے گا اسی طرح راولپنڈی کے کھلاڑی شیخ رشید کا بھی ہوگا۔ مسلم لیگ ن 2018 ء میں کے پی کے میں بھی حکومت بنائے گی۔ اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13مارچ۔2017ء کے مطابق صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ یہ بات غلط ہے کہ اسٹیبلشمنٹ عمران خان کے ساتھ ہے عمران خان کو ہر مقام پر شکست ہوگئی ہے اب بھی سپریم کورٹ میں انہیں شکست اٹھانا پڑے گی اور وزیراعظم میاں نواز شریف سپریم کورٹ سے بھی سرخ رو ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان دنیا واحد لیڈر ہے جو تشدد کے حامی ہیں سیاست تشدد مناسب نہیں بعض اوقات غصہ میں غلط الفاظ کا چناؤ ہوجاتا ہے۔ ایسا نہیں ہونا چاہیے صوبائی وزیر قانون نے ایک سوال کے جواب میں سوشل میڈیا کے بارے میں بتایا سوشل میڈیا کے فائدے بھی ہین اور نقصان بھی اور یہ سب کچھ انسان کے ہاتھوں میں ہے عوام کو سوچنا چاہیے سوشل میڈیا کو بند کرنے کا فیصلہ جلد بازی مین نہیں کیا جاسکتا وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی نے جو بیان سوشل بارے دیا جس میں کہا گیا تھا کہ اگر گستاخانہ الفاظ نہ روکے گئے تو وہ ملک بھر میں سوشل کو بند بھی کر سکتے ہیں۔

اس پر انہوں نے کہا کہ میڈیا پر اس سلسلہ میں پرنٹ میڈیا میں مباحثہ اور بحث ہونی چاہیے اس کے بعد فیصلہ کیا جانا چاہیے اگر جلد بازی میں فیصلہ کیا گیا تو یہ مناسب نہیں ہوگا اس کے نقصانات بھی ہوسکتے ہیں۔ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملک بھر میں اربوں روپے کے منصوبے پائیہ تکمیل کو پہنچائے گئے ہیں اور سی پیک پر تیزی سے کام ہورہا ہے۔