بھارتی فوج کی ایل او سی پر چڑی کوٹ سیکٹر میں شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ ، دو افراد زخمی

پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی ، بھارتی توپوں کو خاموش کرادیا

پیر 13 مارچ 2017 10:34

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13مارچ۔2017ء) بھارتی فوج کی ایل او سی پر چڑی کوٹ سیکٹر میں شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے۔ پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرکے بھارتی توپوں کو خاموش کرادیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فوج نے اتوار کے روز ایل او سی چڑی کوٹ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔

(جاری ہے)

بھارتی فوج کی فائرنگ سے مقامی گاؤں چغر کی پندرہ سالہ لڑکی اور ساٹھ سالہ بزرگ شہری شدید زخمی ہوگئے۔ دونوں زخموں کو مقامی سول ہسپتال عباس پور میں منتقل کردیا جہاں پر ان کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ پاک فوج کے جوانوں نے جوابی کارروائی کرکے بھارتی فورسز کی توپوں کو خاموش ہونے پر مجبور کردیا۔