وزیر اعظم سے وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات،پنجاب رینجرز آپریشن اور رواں ہفتے پانامہ کیس کے ممکنہ فیصلے سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال

پیر 13 مارچ 2017 10:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13مارچ۔2017ء )وزیراعظم نوازشریف جوگزشتہ دو روز سے لاہور میں ہیں نے اتوار کے روز وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے ملاقات کی جاتی امرا میں ہونے والی دونوں بھائیوں کے درمیان ملاقات میں ملک کی سیاسی اور امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا یہ بھی معلوم ہواہے کہ ملاقات میں نیشنل ایکشن پلان سے سامنے آنے والے نتائج پر غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان رواں ہفتے پاناما کیس کے ممکنہ فیصلے اور آئندہ کی حکمت عملی پر تفصیلی غوروخوض کیا گیا