پاکستانی قوم کیلئے بڑی خوشخبری:پاک فوج میں نیا ایئر ڈیفنس سسٹم شامل

موبائل ایئر ڈیفنس سسٹم سے فضائی خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت بہتر ہو گئی،آرمی چیف

پیر 13 مارچ 2017 10:32

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13مارچ۔2017ء)پاکستانی قوم کیلئے بڑی خوشخبری:پاک فوج میں نیا ایئر ڈیفنس سسٹم شامل کر لیا گیا جبکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ موبائل ایئر ڈیفنس سسٹم سے فضائی خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت بہتر ہو گئی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج میں نیا ایئر ڈیفنس سسٹم شامل کر لیا گیا ہے ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجووہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔

لوئرمیڈیم الٹی ٹیوڈ ایئر ڈیفنس سسٹم پاک فوج میں شامل ہونے سے آرمی کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہو گا ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق نیا ایئر ڈیفنس ایل وائے 80سسٹم چینی ساختہ اور لوئر میڈیم الٹی ٹیوڈ ہے ، ایل وائی 80فضائی اہداف کو ڈھونڈنے اور تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ، ایل وائے 80سے دور کے اہداف کو بھی نشانہ بنایا جا سکے گا ۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موبائل ایئر ڈیفنس سسٹم سے فضائی خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت بہتر ہو گئی ہے ۔ایل وائی 80نے ملکی ایئرڈیفنس کو درپیش خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت بڑھا دی ہے ، ایئرڈیفنس سے پاکستان کی دفاعی صلاحیت میں بے پناہ اضافہ ہوگا اور اس نئے نظام سے فضائی دفاع میں چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت ملی ہے ۔