لاہورہائیکورٹ نے ماتحت عدلیہ کے37ججزمعطل کردیے،نوٹیفیکیشن جاری

ہفتہ 11 مارچ 2017 16:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار مارچ ء): لاہورہائیکورٹ نے ماتحت عدلیہ کے 37ججزمعطل کردیے ،جس کاباقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیاگیاہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق پنجاب کی ماتحت عدلیہ کے معطل کیے گئے ججز میں ایڈیشنل سیشن جج اور سول ججزبھی شامل ہیں۔نوٹفیکیشن کے مطابق معطلی کے دوران افسران کی تنخواہیں اور مراعات بحال رہیں گی۔تاہم ابھی ججزکی معطلی کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔