پیپلزپارٹی2018ء میں وفاق میں حکومت بناکر سرکاری ملازمتوں میں خواتین کا 15فیصد کوٹہ مقرر کرے گا، بلاول بھٹو

پارٹی عوام کی طاقت سے مرکز میں اقتدار حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے گی،پیپلزپارٹی سنٹرل پنجاب کے عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب

ہفتہ 11 مارچ 2017 19:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار مارچ ء)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی2018ء کے انتخابات میں عوام کے تعاون کے ساتھ وفاق میں حکومت بناکر سرکاری ملازمتوں میں خواتین کا 15فیصد کوٹہ مقرر کرے گا جبکہ پیپلزپارٹی عوام کی طاقت سے مرکز میں اقتدار حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے گی۔

ان خیالات کا اظہار مرکز میں اقتدار حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے پاکستان پیپلزپارٹی سنٹرل پنجاب کے عہدیداروں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہا کہ پارٹی رہنما عہدوں سے بالاتر ہوکر کام کریں اور آئندہ الیکشن کی تیاری کے لئے عوام میں گھل مل جائیں۔ اجلاس کے بعد پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیپلزپارٹی کی تنظیم سازی کا آخری مرحلہ شروع کرتے ہوئے پیپلزپارٹی ساہیوال کے رہنمائوں سے تنظیم سازی کے حوالے سے انٹرویو کیے۔

اس موقع پر پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدرقمر الزمان کائرہ ، سیکرٹری جنرل ندیم افضل چن، سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف، سابق وزیراعلی پنجاب میاں منظور وٹو، سیکرٹری اطلاعات مصطفی نواز کھوکھر سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔(اے ملک)

متعلقہ عنوان :