تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا ہ میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کی اہم وکٹ گرادی

کوہستان سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی مولانا عصمت اللہ نے اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دے کر شمولیت کا فیصلہ کر لیا

ہفتہ 11 مارچ 2017 20:06

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار مارچ ء)پاکستان تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا ہ میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کی اہم وکٹ گرادی، کوہستان سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی مولانا عصمت اللہ نے اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دے کر پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس میں ترجمان وزیراعلی ہائوس کے حوالے سے بتایاگیاہے کہ کوہستان سے جے یو آئی (ف)کے رکن اسمبلی مولانا عصمت اللہ مستعفی ہوگئے ،عصمت اللہ نے استعفیٰ پی ٹی آئی کے اسلام دوست اقدامات کی بناء پردیا ہے۔

ترجمان کے مطابق عصمت اللہ نے شکریہ کے طورپراستعفیٰ دے کرپی ٹی آئی کے امیدوار کی حمایت کی۔ترجمان کے مطابق کوہستان کے 300 رکنی جرگے نے گزشتہ روز وزیراعلی پرویزخٹک سے ملاقات کی تھی جس میں مولانا عصمت اللہ نے استعفے کا اعلان کیا تھا۔مولانا عصمت اللہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 62 کوہستان II سے ایم پی اے تھے۔ پی ٹی آئی کے ترجمان مشتاق غنی نے بھی اس خبر کی تصدیق کی ہے۔