صدر ممنون حسین سے وزیر خزا نہ کی ملاقات ، فوجی عدالتوں کے حوالے سے قانون سازی پر اتفاق رائے کیلئے حکومتی کو ششوں اور ملک کی معاشی صورتحال سے آ گاہ کیا

تمام معاشی اداریے مثبت ،درست سمت میں بڑھ رہے ہیں ، حکومت کی ٹھوس اقدامات اور جامع معاشی اصلاحاتی عمل کی وجہ سے ملک نے معاشی استحکام حاصل کر لیا ، حکومت پائیدار اور جامع اقتصادی ترقی پر توجہ دے رہی ہے،حکومت اصلاحات کا عمل جاری رکھے گی،سٹاک مارکیٹ میںریگولیٹری نظام اور ٹیکس کے سٹرکچر میں بہتری کے حوالے سے مثبت تجاویز پر غور کر کے عملدرآمد کیا جائے گا ،گزشتہ چار سال کے دوران تمام سٹیک ہولڈرز کی محنت سے معاشی کامیابیاں حاصل کیں ، تاجر برادری ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے اپنی خدمات جاری رکھے ، پاکستان ڈویلپمنٹ فنڈ کے تحت سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے تجارتی بنیادوں پر مالی معاونت کی جائیگی، اسحاق ڈار کی صدر مملکت اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے وفد سے ملاقا ت میں گفتگو

ہفتہ 11 مارچ 2017 21:32

اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار مارچ ء) صدر مملکت ممنون حسین سے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملاقات کی اور انکو فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کے حوالے سے قانون سازی پر اتفاق رائے کے لئے حکومتی کو ششوں اور ملک کی معاشی صورتحال سے آ گاہ کیا،وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ تمام معاشی اداریے مثبت ہیں اور درست سمت میں بڑھ رہے ہیں ، حکومت کی ٹھوس اقدامت اور جامع معاشی اصلاحاتی عمل کی وجہ سے ملک نے معاشی استحکام حاصل کر لیا ہے، حکومت پائیدار اور جامع اقتصادی ترقی پر توجہ دے رہی ہے،حکومت اصلاحات کا عمل جاری رکھے گی،سٹاک مارکیٹ میںریگولیٹری نظام اور ٹیکس کے سٹرکچر میں بہتری کے حوالے سے مثبت تجاویز پر غور کر کے عمل درآمد کیا جائے گا ،گزشتہ چار سال کے دوران تمام سٹیک ہولڈرز کی محنت سے معاشی کامیابیاں حاصل کیں جس کو عالمی سطح پر اب تسلیم کیا جا رہا ہے، بزنس کمیونٹی ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اپنی خدمات کو جاری رکھے ، پاکستان ڈویلمنٹ فنڈ کے تحت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھانے کے حوالے سے مختلف سرکاری شعبوں کے منصوبوں میں تجارتی بنیادوں پر فنانسنگ کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ان خیالات کا اظہار صدر مملکت ممنون حسین اور پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے وفد کے ساتھ ملاقا ت کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ہفتہ کووفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے صدر مملکت ممنون حسین سے ایوان صدر میں ملاقات کی ۔ وزیر خزانہ نے صدر کو ملکی معاشی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ معاشی اداریے مثبت ہیں اور درست سمت میں جا رہے ہیں ۔

حکومت کی ٹھوس کوششوں اور جامع معاشی اصلاحاتی عمل کی وجہ سے ملک نے معاشی استحکام حاصل کر لیا ۔ اب حکومت مکمل طور پر پائیدار اور جامع اور مکمل اقتصادی ترقی کے حوالے سے توجہ دے رے ہیں اور اقدامات اٹھا رہے ہیں ۔ وزیر خزانہ نے صدر مملکت کو فوجی عدالتوں کے حوالے سے قانون سازی اور حکومت کی اس حوالے سے اتفاق رائے کے لئے کی گئی کوششوں سے آگاہ کیا۔

دریں اثناء پاکستان سٹاک ایکس چینج ( پی ایس ایکس) کے وفد نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی ۔سٹاک ایکس چینج کے وفد کی قیادت چیئرمین منیر کمال نے کی ۔ وفد میں عارف حبیب ، یاسین لاکھانی اور امین تاج بھی شامل تھے ۔ وفد نے وزیر خزانہ کو آگاہ کیا کہ پی ایس ایکس میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکس چینج میں40 فیصد شیئرز کا حصول کے لئے عمل، شنگھائی اور شیزان سٹاک ایکس چینج، پاک چائنہ انویسٹمنٹ کمپنی ، کی نمائندگی کرنے والے ڈائریکٹرز کی پی ایس ایکس بورڈ میں تقرری سے مکمل کر لیا گیا ہے۔

نئے پارٹنرز اوربہتر معاشی ماحول کی وجہ سے سٹاک مارکیٹ مستقبل میں مزید ترقی کرے گی ۔ وفد کے ارکان نے حکومت کی جانب سے ملک میں معاشی اور امن وامان کی صورتحال کے حوالے سے کارکردگی کی تعریف کی اور کہا کہ مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی لے رہے ہیں ۔اجلاس میں ریگولیٹری نظام کی بہتری کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا تاکہ حالیہ سالوں میں حاصل ہونے والی اہم معاشی کامیابیوں سے فائدہ اٹھایا جا سکے ۔

وفد نے وفاقی وزیر خزانہ کو آنے والے بجٹ کے حوالے سے تجاویز پیش کیں اور کہا کہ ان کا مقصد کیپیٹل مارکیٹ میں ٹیکس نظام میںخامیوں کو دور کرناہے ۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وفد کو یقین دلایا کہ اصلاحات کا عمل جاری رہے گا اور ریگولیٹری ریجیم اور ٹیکس کے سٹرکچر میں بہتری کے حوالے سے تجاویز کو خوش آمدید کیا جائے گا اور ان پر غور کر کے عمل درآمد کیا جائے گا ۔

انہوں نے کہا گزشتہ چار سال کے دوران تمام سٹیک ہولڈرز کی محنت سے معاشی کامیابیاں حاصل کیں جس کو عالمی سطح پر اب تسلیم کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے بزنس کمیونٹی کے کردار کو سراہا اورزور دیا کہ وہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اپنی خدمات کو جاری رکھیں ۔ وزیر خزانہ نے پاکستان ڈویلمنٹ فنڈ کے تحت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھانے کے حوالے سے منصوبوں کے حوالے سے بتایا جس کے تحت سرکاری شعبوں کے منصوبوں میں تجارتی بنیادوں پر فنانسنگ کی جائے گی ۔

وفد نے حکومت کی جانب سے پاکستان ڈویلمنٹ فنڈز کے تحت حصہ دار بننے اور فنڈز کا دائرہ کار بڑھانیمیں دلچسپی ظاہر کی ۔ اجلاس میں سیکرٹری خزانہ طارق باجوہ ، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن طارق محمود پاشا، چیئرمین ایس سی سی ظفر الحق حجازی اور وزارت خزانہ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔ (وخ+ن م)