عبدالستار ایدھی کے بیٹے اور پوتے کو دھمکیاںملنے کا انکشاف،پولیس کو تحفظ فراہم کرنے کی درخواست دیدی

ہفتہ 11 مارچ 2017 23:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار مارچ ء)عبدالستار ایدھیبیٹے فیصل ایدھی اور پوتے سعد ایدھی کو دھمکیاںملنے کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد انہوں نے پولیس کو تحفظ فراہم کرنے کی درخواست دے دی ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ایک نجی ٹی وی کے مطابق فیصل ایدھی اور سعد ایدھی کو دھمکیاں دی گئیں ۔ فیصل اور سعد نے پولیس سے تحفظ فراہم کرنے کی درخواست دے دی ۔ فیصل ایدھی کا موقف ہے کہ ڈکیتی کے مقدمے میں بطورگواہ عدالت میں پیش ہونے پر دھمکیاں دی گئیں ۔ ملزم جمشید نے دھمکی دی کہ ڈکیتی کے مقدمے سے دستبردار ہو جائے ورنہ مار دیے جائو گے۔

متعلقہ عنوان :