وزیر داخلہ سے امریکہ کیلئے نامزد سفیر اعزاز چوہدری کی ملاقات ،پاک امریکہ تعلقات ،خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ملکی خودمختاری ،قومی وقار پر آنچ آئے بغیر دونوں ممالک کے مابین تعاون ،اشتراک کو مزید وسعت دینا ضروری ہے، چودھری نثار

جمعہ 10 مارچ 2017 18:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ مارچ ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے امریکہ کیلئے نامزد سفیر اعزاز چوہدری نے ملاقات کی ہے جس میں پاک امریکہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے امریکہ کیلئے نامزد سفیر اعزاز چوہدری کی بطور سیکرٹری خارجہ پاکستان کیلئے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ضروری ہے کہ ملکی خودمختاری اور قومی وقار پر آنچ آئے بغیر پاکستان اور امریکہ کے مابین تعاون اور اشتراک کو مزید وسعت دی جائے، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی جیسے اہم مسئلے کی موجودگی میں پاک امریکہ تعلقات میں تنائو یا نئے تجربات کی روش مشترکہ مفادات کے حصول کو نقصان پہنچانے کا باعث بن سکتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بطور پاکستان سفیر آپ کی سب سے بڑی ذمہ داری ہوگی کہ پاکستان کی پالیسی اور نقطہ نظر امریکی ان ایوانوں، اداروں اور شخصیات تک موثر انداز میں پہنچایا جائے جنہوں نے پاکستان پر تنقید اپنا وطیرہ بنا لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :