پاکستان اب بھی ترقی یافتہ ممالک کے مقابلے میں بہت کم مقروض ، ملکی قرضوں بارے بے بنیاد پروپیگنڈہ اور افواہیں پھیلائی جاتی ہیں‘ وزیر خزانہ

پاکستان کی اقتصادی ریٹنگ بہت بہتر ہوچکی ہے ،ملک میں معیشت پر کسی کو سیاست کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی عالمی ماہرین پاکستان کو 2030 میں دنیا کی بیس بڑی معیشتوں میں شمار کررہے ہیں‘پریمیم پرائز بانڈ کے اجراء کی تقریب سے خطاب

جمعہ 10 مارچ 2017 19:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ مارچ ء)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اب بھی دنیا میں ترقی یافتہ ممالک کے مقابلے میں بہت کم مقروض ہے، ملکی قرضوں کے بارے میں بے بنیاد پروپیگنڈہ اور افواہیں پھیلائی جاتی ہیں،پاکستان کی اقتصادی ریٹنگ بہت بہتر ہوچکی ہے اور عالمی ادارے اس کی نشاندہی کر رہے ہیں،ملک میں معیشت پر کسی کو سیاست کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،پاکستان سٹاک ایکسچینج دنیا کی پانچ بڑی سٹاک مارکیٹوں میں شامل ہوچکی ہے اور عالمی ماہرین پاکستان کو 2030 میں دنیا کی بیس بڑی معیشتوں میں شمار کررہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نی40ہزار مالیت کے پریمیم پرائز بانڈ کے اجراء کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اب چالیس ہزار مالیت کے بانڈز پر انعام کے ساتھ ساتھ ششماہی بنیادوں پر منافع بھی ملے گا۔اسحاق ڈارنے کہا کہ ہمیں پاکستان میں بچت کی شرح کو20 فیصد سے اوپرلے کرجانا ہے، ترقی یافتہ ممالک میں رجسٹرڈ پرائزبانڈ بہت عرصے سے چل رہا ہے، وہ پریمئیم بانڈزکے اجرا پرسب کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، 40 ہزارروپے کی سرمایہ کاری پر8 کروڑ روپے کا انعام ہوگا اوران بانڈزپرہر6 ماہ بعد منافع بھی دیا جائے گا۔

پریمیم بانڈ زکی خریداری پر صارف کو پرنٹ شدہ رسید جاری کی جائے گی۔ پریمیئم بانڈ میں سرمایہ کاری کے لئے کوئی حد اور مدت مقرر نہیں۔ یہ بانڈزبینکوں کے علاوہ ہرفرد اور کمپنی خرید سکتی ہے ۔اسحاق ڈارنے کہا کہ وزیراعظم کے منشورکے مطابق ہمیں پاکستان کو اقتصادی طورپرمستحکم کرنا ہے، 4 سال پہلے پاکستان کے موجودہ معاشی استحکام کے بارے میں سوچا بھی نہیں تھا، موجودہ حکومت نے معاشی استحکام کے لئے مختلف اقدامات اور اصلاحات کی ہیں، جس کی بدولت دنیا میں پاکستان کی اقتصادی ریٹنگ بہت بہتر ہوچکی ہے، پاکستان اسٹاک ایکس چینج دنیا کی 5 بڑی اسٹاک مارکیٹس میں شامل ہوچکا ہے، پاکستان اوای سی ڈی کے 104 ممالک میں بھی شامل ہوچکا ہے، عالمی ماہرین پاکستان کو 2030 میں دنیا کی 20 بڑی معیشتوں میں شمارکررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے غیر ملکی قرضوں سے متعلق بے بنیاد باتیں کی جاتی ہیں، پاکستان چند روزمیں سوئٹزر لینڈ کے ساتھ معلومات کے تبادلے کا معاہدہ کرے گا۔

متعلقہ عنوان :