فیس بک انتظامیہ سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کے معاملے کی تحقیقات میں بہانے کرنے لگی ، ایف آئی اے کا عدم تعاون پر عالمی عدالت سے رجوع کا فیصلہ ،معاملے پر اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم

جمعہ 10 مارچ 2017 20:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ مارچ ء)فیس بک انتظامیہ سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کے معاملے کی تحقیقات میں بہانے کرنے لگی ، ایف آئی اے نے عدم تعاون پر عالمی عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا ، معاملے پر اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کردی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی طرف سے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کے معاملے کا نوٹس لئے جانے کے بعد حکام نے فیس بک انتظامیہ سے رابطہ کیا تھا تاہم ذرائع کے مطابق فیس بک انتظامیہ معاملے کی تحقیقات میں بہانے کرنے لگی ہے ۔

ایف آئی اے نے معاملے پر عدم تعاون پر عالمی عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ۔ اس سلسلے میں پٹیشن کی تیاری کیلئے نامور قانون دانوں کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ایف آئی اے نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کردی ہے جبکہ معاملے پر حساس اداروں سے بھی معاونت مانگ لی ہے ۔

متعلقہ عنوان :