تمام سیاسی جماعتیں فوجی عدالتوں کی مدت میں دوسالہ توسیع پر متفق ہوگئی ہیں، بیرسٹر ظفر اللہ

مہذب لوگ ہیں ہمیں لڑائی بھی محبت سے کرنی چاہئے، معاملات مل جل کر حل کرنا چاہئیں،وزیراعظم کے معاون خصوصی کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 10 مارچ 2017 22:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ مارچ ء)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے انسانی حقوق بیرسٹر ظفر اللہ نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں فوجی عدالتوں کی مدت میں دو سالہ توسیع پر متفق ہوگئی ہیں، مہذب لوگ ہیں ہمیں لڑائی بھی محبت سے کرنی چاہئے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں ملٹری کورٹس کی دو سالہ مدت پر توسیع کے حوالے سے متفق ہوگئی ہیں ۔

اس حوالے سے پی پی کے تھوڑے بہت خدشات ہیں جو کہ ان کا جمہوری حق ہے اور جمہوریت کا حسن ہے ان کے خدشات کو بھی جلد دور کر لیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا پارلیمنٹ کے اندر اراکین کی آپس میں لڑائی ہوتی رہتی ہے یہ کوئی نئی بات نہیں ،ہم مہذب لوگ ہیں ہمیں لڑائی بھی محبت سے کرنی چاہئے اور معاملات کو مل جل کر حل کرنا چاہئیں۔

متعلقہ عنوان :