بھارت باز نہ آیا، سرحدوں کی جاسوسی کیلئے ڈرون طیارے تعینات کردیئے

ْامریکی ساختہ ڈرون کی پونچھ اور راجوڑی کی سرحد پر پروازوں سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا

جمعرات 9 مارچ 2017 17:40

پونچھ،اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ مارچ ء)بھارت نے ڈرون طیاروں کے ذریعے کنٹرول لائن پر جاسوسی شروع کردی ، پونچھ اور راجوڑی سیکٹرز پر امریکی ساختہ ڈرون طیاروں کی پروازوں سے لوگوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا ۔تفصیلات کے مطابق بھارت نے کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ کے بعد اب سرحدوں کی جاسوسی شروع کردی ہے اور اس سلسلے میں امریکی ساختہ ڈرون طیاروں کا استعمال کیا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو بھارتی ڈرون طیاروں نے پونچھ اور راجوڑی سیکٹر میں پروازیں کیں جس کے نتیجے میں لوگوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے پاس موجود امریکی ساختہ ڈرون طیاروں میں رات کی تاریکی میں دیکھنے کی بھی خصیت ہے اور اس میں ایسے کیمرے نصب کیے گئے ہیں جو رات کی تاریخی میں ویڈیو بنانے اور تصویر لینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ان طیاروں کا ڈیٹا سنٹر مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں قائم ہے ۔

متعلقہ عنوان :