حالیہ دہشتگردی کارروائیوں میں بھارتی مداخلت کے ٹھوس ثبوت ملے ہیں ، نفیس زکریا

بھارت افغانستان کی سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کر رہا ہے، کارروائیوں میں جماعت الاحرار، تحریک طالبان پاکستان اور دیگر دہشتگرد تنظیمیں ملوث ہیں بھارت میں پھنسے ہوئے دو پاکستانی بچوں فیصل حسین اور احسن خورشید کو آج جمعہ کو بھارت پاکستان واپس بھیج دے گا، کلبھوشن یادیو سے متعلق بھارت سے کوئی جواب نہیں ملا ، ترجمان دفتر خارجہ بھارت خطے میں روایتی اور غیر روایتی ہتھیاروں دوڑ میں ملوث ہے، بین الا برائے اعظمی مزائل تیار کر رہا ہے، پاکستان ایسے کم از کم دفاع کو برقرار رکھنے کیلئے اقدامات کر رہا ہے،ہفت روزہ بریفنگ

جمعرات 9 مارچ 2017 19:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ مارچ ء) ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ پاکستان میں حالیہ دہشتگردی کی کارروائیوں میں بھارتی مداخلت کے ناقابل تردید شواہد ملے ہیں، بھارت افغانستان کی سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کر رہا ہے اور ان دہشتگرد کارروائیوں میں جماعت الاحرار، تحریک طالبان پاکستان اور دیگر دہشتگرد تنظیمیں ملوث ہیں، بھارت میں پھنسے ہوئے دو پاکستانی بچوں فیصل حسین اور احسن خورشید کو آج جمعہ کو بھارت پاکستان واپس بھیج دے گا، اس بات کا اظہار ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے جمعرات کو میڈیا کو ہفتہ روزہ بریفنگ دیتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں حالیہ دہشتگردی کی کارروائیوں میں بھارت ملوث ہے، بھارت افغانستان کی سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشتگردی کی کارروائیوں کے خلاف دہشتگردی کی کارروائیوں میں استعمال کر رہا ہے، ان دہشتگردی کی کارروائیوں میں جماعت الحرار، تحریک طالبان پاکستان اور دیگر دہشتگرد تنظیمیں ملوث ہیں، انہوں نے کہا کہ بھارت کمشیر میں جاری تحریک آزادی کو دبانے کیلئے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور اس سے توجہ ہٹانے کیلئے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر سویس آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت خطے میں روایتی اور غیر روایتی ہتھیاروں دوڑ میں ملوث ہے اور بین الا برائے اعظمی مزائل تیار کر رہا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان ایسے کم از کم دفاع کو برقرار رکھنے کیلئے اقدامات کر رہا ہے، ایک سوال کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت میں پھسے ہوئے دو پاکستانی بچے فیصل حسین اور احسن خورشید کو آج بھارت پاکستان واپس بھیجے گی، لیکن یہ معلوم نہیں کہ انہیں واگھا کے ذریعہ واپس بھیجا جائے گا یہ ایل او سی کے ذریعے، انہوں نے کہا کہ ان دونوں پاکستانیوں کے حوالے سے پاکستان بھارت وزارت خارجہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہا ہے اور ان دونوں پاکستانیوں کو بھارتی ایجنسیوں نے بی قصور قرار دیا ہے، نفیس زکریا نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ افغانستان کی جانب سے ای سی او تنظیم کا سربراہی اجلاس میں افغانستان کی جانب سے اعلیٰ سطح پر شرکت نہ کرنا ان کا ذاتی فیصلہ تھا، انہوں نے کہا کہ ای سی او خطے میں تعاون میں اہم کردار ادا کرے گا، انہوں نے کہا کہ افغانستان اپنی سرحد کو محفوظ کرنے کیلئے اقدامات اٹھانے چاہئے، جبکہ پاکستان کی جانب سے اپنی طرف اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ کلبھوشن یادیو سے متعلق بھارت کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا ہے، جبکہ کلبھوش کو کونسل رسائی کے حوالے سے وزارت داخلہ جواب دے سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ بھارت کو این سی جی میں رعایت دینے کے حوالے سے نظرثانی کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ اس وقت ایسا دکھائی دے رہا ہے کہ بھارت سندھ طاس معاہدے پر بات چیت کے لئے آدہ ہوا ہے، جبکہ پاکستان ہمیشہ سے دونوں ممالک کے درمیان پانی کے مسائل کو نتیجہ خیز مذاکرات کے ذریعے حل چاہتا ہے، ایک اور سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ سمجھوتہ ایکسپریس حملے میں48 پاکستانی شہید ہوئے تھے آسیم آنند نے اس حملے مین ملوث ہونے کا اعتراف کیا تھا، لیکن پاکستان کے بار بار معلومات فراہم کرنے کے باوجود بھارت نے اس حوالے سے کوئی معلومات فراہم نہیں کی۔

�قار/طارق سیال) -17/--128