وزیر اعظم کی وزارت مذہبی امور و بین ہم آہنگی کوحج 2017ء کیلئے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت

یک لاکھ 43ہزار 368 پاکستانیوں کی بجائے ایک لاکھ 89ہزار 210پاکستانی رواں سال فریضہ حج ادا کرینگے ،ْوزیر اعظم کو بریفنگ حکومت پاکستان وزارت مذہبی امور کی ہر ممکن معاونت کرے گی ،ْنواز شریف

جمعرات 9 مارچ 2017 19:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ مارچ ء)وزیراعظم محمد نوازشریف نے وزارت مذہبی امور و بین ہم آہنگی کوحج 2017ء کیلئے انتظامات کو مزید بہتر بنانے اور حجاج کرام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔ جمعرات کو وزارت مذہبی امور کی طرف سے حج 2017ء کے حوالے سے وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق گزشتہ تین سالوں کے دوران حج انتظامات میں کافی بہتری آئی ہے۔

وزیراعظم محمد نوازشریف نے حجاج کرام کو سہولیات کی فراہمی کے لئے وزیر مذہبی امور کی سربراہی میں وزارت مذہبی امور کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ بہتری کی گنجائش ہمیشہ موجود رہتی ہے انہوں نے وزارت مذہبی امور کو ہدایت کی کہ حج انتظامات کو مزید آرام دہ ‘ بہتر اور سستہ بنایا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ معاشرے کے تمام طبقات نے گزشتہ تین سالوں کے دروان بہتری محسوس کی ہے۔

وزیراعظم کو بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ سالانہ حج معاہدہ 2017ء کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حرم شریف کی توسیع کی وجہ سے 2013ء میں حج کوٹے میں جو کمی کی گئی تھی وہ ختم کردی گئی ہے اس طرح ایک لاکھ 43ہزار 368 پاکستانیوں کی بجائے ایک لاکھ 89ہزار 210پاکستانی رواں سال فریضہ حج ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ رہائشی عمارت ‘ ٹرانسپورٹ ‘ کیٹرنگ سمیت تمام دیگر سہولیات کے حوالے سے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے سعودی عرب سے درخواست کی ہے کہ موجودہ آبادی کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان کے حج کوٹے میں 15فیصد مزید اضافہ کیا جائے۔وزیراعظم محمد نوازشریف نے وزارت مذہبی امور کو ہدایت کی کہ ہوائی اڈے ‘ منیٰ ‘ عرفات اور مزدلفہ میں دیگر عام سہولیات سمیت تین وقت کا کھانے کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جائے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان وزارت مذہبی امور کی ہر ممکن معاونت کرے گی تاکہ اللہ کے مہمان فریضہ حج کی ادائیگی آرام اور سکون کے ساتھ ادا کرسکیں۔

وزارت مذہبی امور اپنی ذمہ داریاں نہ صرف سرکاری فریضہ بلکہ سب سے بڑھ کر اسے مذہبی فریضہ سمجھے۔وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے وزیراعظم کو بتایا کہ سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستوں کی تعداد 2013ء میں 86919 تھیں جو 2016ء میں بڑھ کر 2,80,617 ہوگئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستوں میں 300 فیصد تک اضافہ عوام کی طرف سے حج انتظامات پر بھرپور اعتماد کا مظہر ہے۔

اجلاس میں اس بات کی بھی منظوری دی گئی کہ گزشتہ 7سالوں کے دوران سرکاری سکیم کے تحت فریضہ حج کی ادائیگی کرنے والے حج 2017ء کے لئے درخواست دینے کے اہل نہیں ہوں گے۔ اجلاس میں وزیراعظم کے سیکرٹری فواد حسن فواد ‘ سیکرٹری مذہبی امور خالد مسعود چوہدری اور وزارت مذہبی امور کے دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔