ملک بھر میں ٹرینوں کے کرایوں میں 5 سے 10 فیصد تک اضافہ ،اطلاق 15 مارچ سے ہوگا

راولپنڈی تا لاہور کے کرایوں میں 21 فیصد کمی ،پاکستان ایکسپریس کے کرائے میں اضافے کا اطلاق 25 اپریل سے ہوگا

جمعرات 9 مارچ 2017 19:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ مارچ ء) پاکستان ریلویز نے ملک بھر میں ٹرینوں کے کرایوں میں 5 سے 10 فیصد تک اضافہ کردیا جس کا اطلاق 15 مارچ 2017 سے ہوگا،راولپنڈی تا لاہور کے کرایوں میں 21 فیصد کمی کردی گئی۔پاکستان ریلویز کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق قراقرم ایکسپریس اکانومی کلاس لاہور تا کراچی کرایہ 1500 روپے سے بڑھا کر 1650 روپے کر دیا گیا جبکہ اے سی بزنس کا کرایہ 4500 روپے سے بڑھا کر 4950 روپے کر دیا گیا۔

کراچی اینڈ بزنس ایکسپریس اکانومی کلاس کا لاہور تا کراچی کرایہ 1340 روپے سے بڑھا کر 1470 ہو گیا ہے جبکہ اے سی اسٹینڈرڈ کا کرایہ 2810 سے بڑھا کر 3100 کر دیا گیا۔اسی طرح تیز گام راولپنڈی تا کراچی اکانومی کلاس کا کرایہ 1230 سے بڑھ کر 1340 روپے جبکہ اے سی اسٹینڈرڈ کا کرایہ 3200 سے بڑھ کر 3520 ہو گیا۔

(جاری ہے)

سکھر ایکسپریس اے سی اسٹینڈرڈ کا کراچی تا سکھر کا کرایہ 1060 سے بڑھ کر 1170 روپے ہو گیا ہے جبکہ اے سی بزنس کا کرایہ 1380 سے بڑھا کر 1520 کر دیا گیا۔

پاکستان ایکسپریس اکانومی کلاس راولپنڈی تا کراچی کا کرایہ 1180 سے بڑھا کر 1300 کر دیا گیا۔پاکستان ایکسپریس کے کرایوں میں کیے جانے والے 10 فیصد اضافے کا اطلاق 25 اپریل سے ہوگا۔اس کے علاوہ گرین لائن اے سی بزنس کلاس کے اسلام آباد تا کراچی اور لاہور تا کراچی کرائے میں 8.6 فیصد اضافہ کیا گیا تاہم راولپنڈی تا لاہور کے کرایوں میں 21 فیصد کمی کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :