بھارت ہوش کے ناخن لے‘ اسے چھیڑ چھاڑ الٹی پڑ سکتی ہے ،ْ وزیر دفاع خواجہ آصف

بھارت کو لینے کے دینے پڑ سکتے ہیں‘ مقبوضہ کشمیر میں دہشت کی تاریخ رقم کرنے والے الزام لگا رہے ہیں‘ گفتگو

جمعرات 9 مارچ 2017 20:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ مارچ ء) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت ہوش کے ناخن لے‘ اسے چھیڑ چھاڑ الٹی پڑ سکتی ہے‘ بھارت کو لینے کے دینے پڑ سکتے ہیں‘ مقبوضہ کشمیر میں دہشت کی تاریخ رقم کرنے والے الزام لگا رہے ہیں‘ الزام لگانے والے خود دہشت گردی میں ملوث رہے ہیں۔

(جاری ہے)

بھمبر سیکٹر پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کے معاملے پر اپنے ردعمل میں خواجہ آصف نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ نتیجہ خیز مرحلے میں ہے۔

بھارت ہوش کے ناخن لے چھیڑ چھاڑ الٹی پڑ سکتی ہے بھارت کو لینے کے دینے پڑ سکتے ہیں مقبوضہ کشمیر میںدہشت کی تاریخ رقم کرنے والے الزام لگا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الزام لگانے والے خود دہشت گردی میں ملوث رہے ہیں۔