عورتوں کو اپنے حقوق کیلئے خود کھڑے ہونا ہوگا، ہم سب کو پاکستان کے نام پر ایک ہونا چاہیے ، تعلیم پر خرچ کرناملک کیلئے بے حد ضروری ہے

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کی نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 8 مارچ 2017 22:33

اسلام آباد/لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات مارچ ء)نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی نے کہا ہے کہ عورتوں کو اپنے حقوق کیلئے خود کھڑے ہونا ہوگا، ہم سب کو پاکستان کے نام پر ایک ہونا چاہیے ، تعلیم پر خرچ کرناملک کیلئے بے حد ضروری ہے ۔ وہ بدھ کوخواتین کے عالمی کے دن کے موقع پر نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کر رہی تھیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خواتین کی ترقی کیلئے تعلیم انتہائی ضروری ہے ،خواتین کے حقوق کیلئے مردوں کو بھی کردار ادا کرنا ہوگا ،میں نے جب بولنا چاہا تو میرے والد نے مجھے بولنے دیا ۔انہوں نے کہا کہ ملک کی معاشی ترقی کیلئے انسانوں پر سرمایہ کاری کرنا ہوگی ۔ ملالہ یوسف زئی نے کہا ہے کہ عورتوں کو اپنے حقوق کیلئے خود کھڑے ہونا ہوگا، ہم سب کو پاکستان کے نام پر ایک ہونا چاہیے ، تعلیم پر خرچ کرناملک کیلئے بے حد ضروری ہے ۔(ار)