پاکستان کے بغیر بھارت کی این ایس جی میں شمولیت کی حمایت نہیں کرینگے،

چین کا بھارت کو دوٹوک جواب بیجنگ اگر نئی دہلی کے حق میں ووٹ دے سکتا ہے تو پاکستان کے حق میں کیوں نہیں،کسی ملک کے ساتھ امتیازی سلوک کی حمایت نہیں کرینگے، پاکستان ہمارا بہترین دوست ملک ہے،بھارت این ایس جی میں شمولیت کیلئے این پی ٹی معاہدے پر پہلے دستخط کرے،عہدیدار کمیونسٹ پارٹی آ ف چائنا

بدھ 8 مارچ 2017 16:41

نئی دہلی ،بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات مارچ ء)چین نے بھارت کے نیو کلیئر سپلائر گروپ(این ایس جی)میں شمولیت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دوست ملک پاکستان کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھے جانے کی ہرگز حمایت نہیں کرے گا ،اگر بھارت این ایس جی شمولیت کا حامی ہے تو اتنا ہی حق پاکستان کو بھی حاصل ہے، یہ بات چین کی کمیونسٹ پارٹی کے عہدیدار ماژنگ وہو نے یہاں 19 ویں ایشین سکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان کا ملک 48 ویں نیو کلیئرسپلائرز گروپ میں شمولیت کے حوالے سے کسی بھی امتیازی سلوک کا حامی نہیں ہے ،جہاں تک بھارت اور پاکستان کا تعلق ہے اس حوالے سے دونوں ممالک کی حیثیت ایک جیسی ہے ،دونوں کو اس گروپ کی شمولیت ملنی چاہیے ،انہوں نے کہا کہ اگر چین بھارت کے لئے ووٹ دے سکتا ہے تو پاکستان کے لئے کیوں نہیں ،پاکستان ہمارا دوست ہے اور اسے بھی یہ موقع ملنا چاہیے ،دونوں ملکوں کے درمیان امتیازی سلوک نہیں ہونا چاہیے ان کا کہنا تھا کہ یہ بیجنگ بھارت کی این ایس جی میں شمولیت کی مخالفت کرتا ہے کیونکہ اس نے ایٹمی عدم پھیلائو این پی ٹی معاہدے پر دستخط نہیں کر رکھے ،سی ٹی بی ٹی معاہدے پر بھارت کو دستخط کرنے چاہئیں ،انہوں نے چین بھارت سرحدی تنازع کے حوالے سے کہا کہ یہ ایک پیچیدہ ایشو ہے جو دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کے لئے ہی حل کیا جا سکتا ہے ،ہمیں یہ سمجھنا چاہیے کہ دونوں ممالک ایک دوسرے سے کیا چاہتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :