پاکستان اور سوئٹزر لینڈ سوئس بینکوں کے اکائونٹس کی معلومات کے تبادلے پر رضامند

معاہدے پر 21مارچ کو دستخط ہوں گے ،وزیر خزانہ کا سینٹ میں پالیسی بیان

بدھ 8 مارچ 2017 21:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات مارچ ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان اور سوئٹزر لینڈ کے مابین سوئس بینکوں کے اکائونٹس بارے معلومات کے تبادلے پر اتفاق رائے طے پا گیا ہے، جس کے تحت پاکستانیوں کو سوئیٹزر لینڈ بینکوں کے اکاؤنٹس کی معلومات مل سکیں گی۔ وہ سینٹ اجلاس میں پالیسی بیان دے رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایوان کو بتایا کہ پاکستان اور سوئٹزر لینڈ کے درمیان معاہدے پر 21مارچ کو دستخط ہوں گے۔ سوئس حکام نے باضابطہ طور پر حکومت پاکستان کو2مارچ کو سرکاری سطح پر آگاہ کر دیا ہے۔ آئندہ مالی سال کا بجٹ آنے والا ہے۔ اس سے ہم چاہتے ہیں کہ بجٹ سے قبل معاہدے پر دستخط ہو جائیں۔ معاہدے کے تحت پاکستانیوں کو بھی معلومات چاہیئے ہوں گیں وہ مل سکیں گی۔۔( علی/شیخ منظور)

متعلقہ عنوان :