آصف زرداری کا فاٹا کو فوری طور پر خیبرپختونخوا میں ضم کرنے کا مطالبہ

حکومت کے شوباز طریقے کو تسلیم نہیں کرتے ، فاٹا کے عوام کو حکومت سے ان کے حقوق دلائیں گے ، پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے صدرکی فاٹا وفد سے گفتگو

بدھ 8 مارچ 2017 22:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات مارچ ء)پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری نے فاٹا کو فوری طور پر خیبرپختونخوا میں ضم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے شوباز طریقے کو تسلیم نہیں کرتے ، فاٹا کے عوام کو حکومت سے ان کے حقوق دلائیں گے ۔ وہ بدھ کو فاٹا سے تعلق رکھنے والے رہنمائوں کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فاٹا محترمہ شہید کا خواب تھا ، فاٹا کے عوان کا حق نہیں دیا جا رہا ، فاٹا کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے ساتھ شوباز طریقے کو تسلیم نہیں کرتے ، خیبرپختونخوا کے پاس بھی دوسرے صوبوں کی طرح اختیارات ہونے چاہیے ، فاٹا کے عوام کو حکومت سے اختیارات دلوائیں گے ، فاٹاکے معاملے پر سیاسی قوتوں سے پوچھا جائے ۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ پانامہ کیس پر فیصلے کے بعد ہی بات کروں گا ۔(ار)