سوشل میڈیا پرمقدس ہستیوں کی شان میں گستاخی کا معاملہ ،ْ اسلام آباد ہائی کورٹ کا چودھری نثار کو کل ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم

وزیر داخلہ عدالت میں پیش ہو کر بتائیں کہ حکومت کی جانب سے اس اہم ایشو پر اب تک کیا اقدامات اٹھائے گئے یہ معاملہ بیورکریسی پر نہیں چھوڑیں گے ،مجھے تکنیکی امور میں نہیں پڑنا اس حساس معاملے میں پورا سوشل میڈیا بند کرنا پڑے تو کروں گا بھینسے ، گینڈے ، کتے یا سور سب بلاک ہونے چاہئیں اگر بلاک نہیں کرسکتے تو پی ٹی اے کو بند کردیں،جسٹس شوکت صدیقی

منگل 7 مارچ 2017 14:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مارچ ء)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سوشل میڈیا پر مقدس ہستیوں کی شان میں گستاخی کے معاملے پروفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کو کل منگل تک ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں سوشل میڈیا پر مقدس ہستیوں کی شان میں گستاخی کے معاملہ سے متعلق کیس کی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مجھے تکنیکی امور میں نہیں پڑنا اس حساس معاملے میں پورا سوشل میڈیا بند کرنا پڑے تو کروں گا بھینسے ، گینڈے ، کتے یا سور سب بلاک ہونے چاہئیں اگر بلاک نہیں کرسکتے تو پی ٹی اے کو بند کردیں ۔اس موقع پرعدالت نے وزیر داخلہ چوہدری علی نثار علی خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر داخلہ عدالت میں پیش ہو کر بتائیں کہ حکومت کی جانب سے اس اہم ایشو پر اب تک کیا اقدامات اٹھائے گئے یہ معاملہ بیورکریسی پر نہیں چھوڑیں گے معاملے میں ملوث عناصر اور جو تماشہ دیکھتے رہے دونوں کے خلاف کاروائی ہوگی اگر گستاخانہ مواد نشر کرنے والوں کے خلاف کارروائی نہ ہوئی تو ملک میں امن و امان کا سنگین مسئلہ کھڑا ہو سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

جسٹس شوکت صدیقی نے کہاکہ ہم سوشل میڈیا کے بغیر پہلے بھی زندہ تھے لیکن کسی نے بھی ہماری محبت پر ایسا حملہ نہیں کیا عدالت نے چیئرمین پی ٹی اے کو ہدایت کی کہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذمہ داران اس گھناؤنی سازش کے خلاف سخت ایکشن لیں۔

متعلقہ عنوان :