صوابی‘انٹیلی جنس کی بنیاد پرآپریشن کے دوران ایک کیپٹن سمیت دو اہلکار شہید

سکیورٹی فورسزکی کارروائی میں 5دہشت گرد مارے گئے‘آئی ایس پی آر شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی‘دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا جائے گا‘ فساد کا خمیازہ بھگتنا ہوگا‘آرمی چیف قمر جاوید باجوہ

منگل 7 مارچ 2017 14:28

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مارچ ء)سکیورٹی فورسز کی طرف سے صوابی میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن ردالفسادکے دوران فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے ایک کیپٹن سمیت دو اہلکار شہید ہوگئے جبکہ سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں پانچ دہشت گرد مارے گئی- آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشت گردوں کو انکے انجام تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی-دہشت گردوں کو ان کے فساد کا خمیازہ بھگتنا ہوگا-آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن رد الفساد کے تحت ملک آباد صوابی میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کئے گئے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن جنید اور سپاہی امجد شہید ہوگئی-سیکورٹی فورسز نے علاقہ کا محاصرہ کرلیا۔

(جاری ہے)

اس طرح فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 5 دہشت گرد مارے گئے -چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہمارے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی-دہشت گردوں کو ان کے انجام تک پہنچایا جائے گا اور انہیں ان کے فساد کا خمیازہ بھگتنا ہوگا-