نیب ریفرنس سے وزیراعظم ،انکے فیملی ارکان کی بریت کیخلاف درخواست پر متعلقہ دستاویزات پیش کرنے کی ہدایت

منگل 7 مارچ 2017 17:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مارچ ء) لاہور ہائیکورٹ نے نیب ریفرنس سے وزیراعظم نواز شریف اور ان کے خاندان کے ارکان کی بریت کے خلاف دائر درخواست پر متعلقہ دستاویزات پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 27مارچ تک ملتوی کر دی ۔ گزشتہ روز چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار محمود نقوی کی جانب سے نواز شریف اور ان کے خاندان کے ارکان کی بریت کو چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ احتساب عدالت نے شریف خاندان کو اتفاق فائونڈری ریفرنس سے بری کیا ۔جبکہ چیئرمین نیب کی جانب سے بریت کے خلاف اپیل دائر نہ کرنا ان کی بدنیتی ثابت کرتی ہے۔ شریف خاندان ابتک نیشنل بینک کے نادہندہ ہیں ۔لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ شریف خاندان کی بریت کا تفصیلی ریکارڈ طلب کیا جائے۔جس پر فاضل عدالت نے درخواست گزار کو شریف خاندان کی ریفرنس سے بریت کے معاملے پر متعلقہ دستاویزات طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید کارروائی 27 مارچ تک ملتوی کر دی ۔

متعلقہ عنوان :