تحریک انصاف کابغیرانتخابی اصلاحات کے آئندہ انتخابات نہ لڑنے کافیصلہ

پی ٹی آئی کاانتخابی اصلاحات کاحتمی مسودہ تیار،اووسیزپاکستانیوں کوووٹ کاحق دلانےکیلئےالیکشن کمیشن پردباؤڈالیں گے،الیکشن کمشنرزکی تعیناتیوں سےمتعلق وضاحت ضروری ہے۔سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی جہانگیرترین

منگل 7 مارچ 2017 19:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مارچ ء): تحریک انصاف نے بغیرانتخابی اصلاحات کے آئندہ انتخابات نہ لڑنے کافیصلہ کرلیا،پارلیمنٹ کے مسودے میں مزیدترامیم کی جائیں۔اعلامیہ کے مطابق تحریک انصاف کی اصلاحاتی کمیٹی کااجلاس ہوا۔اجلاس میں جہانگیرترین،اسدعمر، عارف علوی،غلام سروراور اعظم سواتی ودیگررہنماؤں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی جہانگیرترین نے کہا کہ پی ٹی آئی نے انتخابی اصلاحات کاحتمی مسودہ تیارکرلیاہے۔عمران خان کی منظوری کے بعدمسودہ حکومت کوپیش کردیاجائیگا۔اجلاس میں بغیرانتخابی اصلاحات کے آئندہ انتخابات نہ لڑنے کافیصلہ کیاگیا۔جبکہ اووسیزپاکستانیوں کوووٹ کاحق دینے کیلئے قراردادلانے کافیصلہ بھی کیا۔ اووسیزپاکستانیوں کوووٹ کاحق دلانے کیلئے الیکشن کمیشن پردباؤڈالیں گے۔جہانگیرترین نے کہا کہ موجودہ الیکشن کمشنرزکی تقرریوں پرتحفظات ہیں۔تعیناتیوں سے متعلق الیکشن کمیشن کی وضاحت ضروری ہے۔