احسن اقبال نے سی پیک منصوبے کے مغربی روٹ اور چاروں صوبوں میں شاہراہوں کی تفصیلات سینٹ میں پیش کر دیں

مغربی روٹ پر ہوشاب‘ تربت‘ گوادر ایم ایٹ منصوبہ تقریباً 20 ارب روپے سے زائد کی لاگت سے مکمل ہو چکا ہے‘ حقلہ۔ یارک ڈی آئی خان285 کلو میٹر منصوبے کے مختلف پیکجز پر کام جاری ہے ،ْوفاقی وزیر کی رپورٹ

منگل 7 مارچ 2017 19:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مارچ ء)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال نے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے مغربی روٹ اور چاروں صوبوں میں شاہراہوں کی تفصیلات سینٹ میں پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی روٹ پر ہوشاب‘ تربت‘ گوادر ایم ایٹ منصوبہ تقریباً 20 ارب روپے سے زائد کی لاگت سے مکمل ہو چکا ہے‘ حقلہ۔

یارک ڈی آئی خان285 کلو میٹر منصوبے کے مختلف پیکجز پر کام جاری ہے۔ وقفہ سوالات کے دور ان وفاقی وزیر احسن اقبال نے بتایا کہ مغربی روٹ پر ہوشاب‘ تربت‘ گوادر ایم ایٹ منصوبہ تقریباً 20 ارب روپے سے زائد کی لاگت سے مکمل ہو چکا ہے‘ حقلہ۔ یارک ڈی آئی خان285 کلو میٹر منصوبے کے مختلف پیکجز پر کام جاری ہے۔

(جاری ہے)

پیکج ون پر 12 فیصد ‘ پیکج 3 پر دو فیصد‘ پیکج 4 پر دو فیصد کام ہو چکا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سی پیک کے تحت خیبر پختونخوا میں خنجراب رائے کوٹ‘ رائے کوٹ تھاکوٹ‘ تھاکوٹ حویلیاں‘ حویلیاں برہان ایکسپریس وے‘ حقلہ۔یارک موٹروے‘ پنجاب میں اسلام آباد لاہور موٹروے‘ فیصل آباد ملتان موٹروے‘ سندھ میں ملتان سکھر موٹروے‘ سکھر حیدرآباد موٹروے‘ حیدرآباد کراچی موٹروے‘ سندھ بلوچستان میں رتوڈیرو‘ خضدار جبکہ بلوچستان میں خضدار بسمہ‘ ڈی آئی خان‘ ژوب‘ مغل کوٹ‘ ژوب کوئٹہ‘ چمن خضدار‘ سوراب ہوشاب ‘ ہوشاب گوادر کی شاہراہیں شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وزارت میں آغاز حقوق بلوچستان کے تحت 6 افراد کو ملازمت دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :