پاکستان اور ترکی کا خطے میں ایٹمی عدم پھیلائو اور تخفیف اسلحہ پر مشترکہ موقف اپنانے پر اتفاق

منگل 7 مارچ 2017 22:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مارچ ء)پاکستان اور ترکی نے خطے میں ایٹمی عدم پھیلائو اور تخفیف اسلحہ پر مشترکہ موقف اپنانے پر اتفاق کیا ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایٹمی عدم پھیلائو اور تخفیف اسلحہ سے متعلق پاک ترک پانچویں مشاورتی اجلاس میں خطے میں ایٹمی عدم پھیلائو اور تخفیف اسلحے کیلئے اقدامات پر غور کیا گیا ۔

اجلاس میں عالمی اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا ۔ پاکستان ترکی نے مختلف امور پر مشترکہ موقف اور حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ترک وفد نے وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز سے بھی ملاقات کی ۔ (ار)

متعلقہ عنوان :