پاکستان اور افغانستان دونوں دہشت گردی کا شکار ہیں ،نفیس ذکریا

بارڈر مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے دہشت گردی پر قابو پانے کیلئے افغانستان کیساتھ بات چیت جاری ہے، ترجمان دفتر خارجہ کا انٹرویو

منگل 7 مارچ 2017 22:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مارچ ء) دفتر خارجہ کے ترجمان محمد نفیس ذکریا نے کہا ہے کہ بارڈر مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے دہشت گردی پر قابو پانے کیلئے افغانستان کیساتھ بات چیت جاری ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں ترجمان محمد نفیس ذکریا نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان دونوں دہشت گردی کا شکار ہیں ، انہوں نے کہا کہ بارڈر مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے دہشت گردی پر قابو پانے کیلئے افغانستان کیساتھ بات چیت جاری ہے، انہوں نے کہا کہ رپورٹس کے مطابق کئی کالعدم تنظیمیں افغانستان میں کام کررہی ہیں، دہشت گرد تنظیم جماعت الحرار کی افغانستان میں محفوظ پناہ گاہیں قائم ہیں اور اس تنظیم نے لاہور،سیہون شریف اور مومند ایجنسی میں دہشت گرد حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہتر بارڈر مینجمنٹ سے ہی دہشت گردی پر قابو پایا جاسکتا ہے۔