فاٹا اصلاحات پر اختلاف نہیں چاہتے ہیں موجودکمزوریوں کو ٹھیک کیا جائے،سارے اختیارات گورنر کے پاس ہونے پر پریشانی ہے،جب اسمبلی ایک تو فاٹا کے سینیٹرز کیسے الگ ہوسکتے ہیں،جلد بازی میں کام کیے گئے مسائل ہوں گے،فاٹا اصلاحات کے معاملات صوبائی اسمبلی کے ساتھ مل کر چلائے جائیں

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کا پریس کانفرنس سے خطاب

پیر 6 مارچ 2017 22:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل مارچ ء)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ فاٹا اصلاحات پر اختلاف نہیں چاہتے،جوکمزوریاں ہیں،انہیں ٹھیک کیا جائے،سارے اختیارات گورنر کے پاس ہونے پر پریشانی ہے،جب اسمبلی ایک تو فاٹا کے سینیٹرز کیسے الگ ہوسکتے ہیں،جلد بازی میں کام کیے گئے مسائل ہوں گے،فاٹا اصلاحات کے معاملات صوبائی اسمبلی کے ساتھ مل کر چلائے جائیں۔

وہ پیر کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جب فاٹا اور خیبرپختونخو کی اسمبلی ایک ہوگی تو فاٹا کے سینیٹرزکس طرح الگ ہوسکتے ہیں،پانچ سال تک فاٹا کے اختیارات گورنر کے پاس رکھ دیئے،سمجھ نہیں آرہا ایم پی ایز کس کیلئے ممبر ہوں گی ۔انہوں نے کہا کہ فاٹا اصلاحات صوبائی اسمبلی کے ساتھ بیٹھ کر چلائے جائیں،ہم جرگہ سسٹم کے حامی ہیں،فاٹا اصلاحات کو خوش آمدید کہتا ہوں تاہم غلطیاں ٹھیک کی جائیں،جلد بازی میں کام کریں گے تو مسائل پیدا ہوں گے۔وزیراعلیٰ کے پی کے نے کہا کہ کیا پختون پاکستانی نہیں،صرف ان کی رجسٹریشن کیوں،پنجابی،سندھی اور بلوچوں کی بھی رجسٹریشن ہونی چاہیے،لاہور جا کر دیکھیں گے پختونوں کو کیا مسائل ہیں۔…(خ م)