فوجی عدالتوں کے معاملے پر اکیلے نہ پہلے فیصلہ کیا نہ ہی اب کرینگے ،ْ کھلے دل کے ساتھ مشاورت کرینگے ،ْوزیر خزانہ اسحاق ڈار

دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پوری قوم متحد ہے ،ْمتحد ہو کر خاتمہ کرینگے ،ْپارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

پیر 6 مارچ 2017 23:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل مارچ ء)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں کے معاملے پر اکیلے نہ پہلے فیصلہ کیا نہ ہی اب کرینگے ،ْ کھلے دل کے ساتھ تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کرینگے ،ْ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پوری قوم متحد ہے ،ْمتحد ہو کر خاتمہ کرینگے ۔

پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ فوجی عدالتوں کی توسیع پر اتفاق رائے موجود ہے، ہم کھلے دل سے مشاورت کرکے متفقہ فیصلہ کریں گے کیوں کہ اکیلے نہ پہلے فیصلہ کیا ہے نہ اب کریں گے ،ْ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پوری قوم متحد ہے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس سیاسی جماعتوں کی مشاورت کے بعد بلایا گیا، اس کیلئے تمام سیاسی جماعتوں نے کہا تھا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس فوری بلایا جائے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمہ کیلئے پوری قوم متحد ہے اور ہم متحد ہو کر اس کا خاتمہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے 4 مارچ کو اے پی سی بلائی تھی، پی پی پی نے فوجی عدالتوں میں ایک سال کی توسیع کی تجویز دی ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی تجاویز تمام سیاسی جماعتوں کو فراہم کی جائیں گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر 20 مختلف شعبوں میں کافی حد تک پیشرفت ہوئی ہے، فوجی عدالتوں کے معاملہ پر اگلے دو دن کے دوران اجلاس بلائیں گے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر قانون و انصاف زاہد حامد نے کہا کہ فوجی عدالتوں کے ڈرافٹ پر 28 فروری کو اتفاق رائے ہو گیا تھا تاہم سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے جائزہ لیں گے، کوشش ہے کہ فوجی عدالتوں کے معاملہ پر مکمل اتفاق رائے ہو جائے۔

متعلقہ عنوان :