پی ایس ایل فائنل،قذافی سٹیڈیم گونوازگوکے نعروں سے گونج اٹھا

وزیراعظم نوازشریف انٹیلی جنس اداروں کی رپورٹ ملتے ہی سٹیڈیم کی بجائے اسلام آباد روانہ ہوگئے وزیراعلیٰ پنجاب بھی تھوڑی دیرکیلئے سٹیڈیم میں آئے اورخانہ پری کے بعدفوراً واپس چلے گئے

پیر 6 مارچ 2017 11:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6مارچ۔2017ء)پی ایس ایل فائنل کے دوران قذافی سٹیڈیم گونوازگوکے نعروں سے گونجتارہا،وزیراعظم میاں نوازشریف انٹیلی جنس اداروں کی رپورٹ ملتے ہی سٹیڈیم جانے کی بجائے اسلام آبادتشریف لے آئے ۔پی ایس ایل کافائنل شروع ہونے سے پہلے نجم سیٹھی میلہ لوٹنے کیلئے گراوٴنڈمیں آئے اور ان کے تقریرشروع کرتے ہی سٹیڈیم میں موجودتماشائیوں نے” گونوازگو“کے نعرے لگاناشروع کردیئے ۔

نجم سیٹھی کواپنی تقریرمکمل کرنے میں شدیددشواری کاسامناکرناپڑااورکئی باروہ اپناجملہ ہی پورانہ کرسکے ۔مصدقہ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوا زشریف نے بھی فائنل میچ دیکھنے کیلئے قذافی سٹیڈیم جاناتھالیکن انٹیلی جنس اداروں کی طرف سے بروقت اطلاع دی گئی کہ وزیراعظم کے گراوٴنڈمیں جانے سے مزیدماحول خراب ہوسکتاہے اوراس بات کاقوی امکان ہے کہ تماشائی وزیراعظم کی آمدپرزیادہ شدت کے ساتھ گونوازگوکے نعرے لگائیں گے اس کے بعدوزیراعظم نے سٹیڈیم جانے کاارادہ بدل دیااورسٹیڈیم کافضائی جائزہ لینے کے بعداسلام آبادروانہ ہوگئے ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کے ہمراہ چوہدری نثارعلی خان بھی تھے ۔بعدازاں وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف بھی تھوڑی دیرکیلئے سٹیڈیم میں آئے اورخانہ پری کے بعدفوراہی واپس چلے گئے ۔پنجاب کے وزیرقانونراناثناء اللہ بھی سٹیڈیم سے غائب رہے

متعلقہ عنوان :