پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی پر 85 بھارتی ماہی گیر گرفتار

گرفتار کئے گئے 85 بھارتی ماہی گیروں کو ڈاکس پولیس کے حوالے کیا جائے گا، میری ٹائم سیکیورٹی

اتوار 5 مارچ 2017 18:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر مارچ ء) میری ٹائم سیکیورٹی نے سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پر 14 بھارتی کشتیاں قبضے میں لے کر 85 ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

اتوارکو ایک نجی ٹی وی کے مطابق میری ٹائم سیکیورٹی نے کھلے سمندر میں کارروائی کرتے ہوئے 14 بھارتی کشتیاں قبضے میں لے لیں جب کہ 85 ماہی گیروں کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔میری ٹائم سیکیورٹی ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی ماہی گیروں کو سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا ہے اور انہیں ڈاکس پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :