پوری قوم کی خواہش ہے پی ایس ایل تھری پاکستان میں منعقد ہو، چیئرمین پاک سرزمین پارٹی

اتوار 5 مارچ 2017 18:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر مارچ ء) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پوری قوم کی خواہش ہے کہ پی ایس ایل تھری پاکستان میں منعقد ہو۔ پی ایس ایل فائنل سے حاصل ہونیو الی آمدنی بھی پاک فوج، رینجرز اور پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہداء کے نام کی جائے۔

(جاری ہے)

ایک خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہم کراچی سمیت پورے ملک کے کرکٹ اور دیگر کھیلوں کے اسٹیڈیم آباد دیکھنا چاہتے ہیں۔

پی ایس ایل فائنل کے پرامن انعقاد اور انٹرنیشنل کرکٹ کی پاکستان آمد کے لئے دعاگو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم حالیہ دنوں میں ہونے والے دہشت گردی سانحات میں ہونے والے شہیدوں اور ان کے اہل خانہ کو ضرور یاد رکھا جائے۔ پاک فوج، رینجرز اور پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہید افسران واہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا جائے۔