وزیر اعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک کا پشاور زلمی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار

زلمی ٹیم کو سپورٹ کرنے کیلئے صوبائی کابینہ کی3 وزراء کو لاہور میں فائنل میچ دیکھنے بھیجا ہے ،ْ ٹوئٹ

اتوار 5 مارچ 2017 19:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر مارچ ء) وزیر اعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے پشاور زلمی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ زلمی ٹیم کو سپورٹ کرنے کیلئے صوبائی کابینہ کی3 وزراء کو لاہور میں فائنل میچ دیکھنے بھیجا ہے۔

(جاری ہے)

پی ایس ایل کے فائنل کے موقع پر وزیر اعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے کہا کہ پشاور زلمی کو سپورٹ کرنے کے لئے کابینہ کے چند نوجوانوں کو لاہور بھیجا ۔پرویز خٹک کے مطابق ان وزراء میں عاطف خان ،شہرام ترکئی اور شاہ فرمان شامل ہیں۔