شہر قائد میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے

اتوار 5 مارچ 2017 22:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر مارچ ء) شہر قائد میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ مقتولین کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق اتوار کی شام کراچی کے علاقے سخی حسن میں واقع ہارون شاپنگ سینٹر کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے جن کی شناخت 40 سالہ محمد ارشد ولد ظہور اور 35 سالہ عبدالواحد ولد محمد صدیق کے ناموں سے ہوئی ہے۔

دونوں افراد کو گولیاں سر اور سینے میں لگی ہیں۔ قبل ازیں پٹیل پاڑہ کے علاقے فاطمہ بائی اسپتال کے قریب لگژری اپارٹمنٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جس کی شناخت 35 سالہ احمد ولد عمر کے نام سے ہوئی ہے۔ لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :