سادگی سے شادی ، فیصل آباد کے رہائشی نے مثال قائم کر دی

شادی پر ٹوٹل خرچ 20 ہزار روپے آیا۔ سجاد کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 4 مارچ 2017 11:24

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار مارچ ء): گذشتہ دنوں میں خیبر پختونخواہ اسمبلی نے مہنگی شادی اور جہیز پر پابندی عائد کی جس کے بعد صوبائی حکومت کے اس اقدام کو خوب سراہا گیا ۔ اسمبلی میں پیش کیے جانے والے بل میں شادی کے اخراجات کو 75 ہزار روپے تک محدود کرنے کی بھی تجویز پیش کی گئی لیک فیصل آباد کے ای رہائشی نے 20 ہزار روپے میں ہی شادی کر کے سادگی کی نئی مثال عائم کر دی ۔

(جاری ہے)

فیصل آباد کے رہائشی سجاد نے شادی کی رسمیں تو پوری طرح ادا کیں لیکن باراتیوں میں محض اپنی والدہ اور ایک بھانجی کے ہمراہ اپنی دلہنیا بیاہنے نکل گیا۔ سجاد پہلے چنگچی رکشہ اور پھر لوکل بس پر سفر کر کے سسرال پہنچا جہاں سسرالیوں نے تین رکنی بارات کا استقبال کیا۔سجاد نے دودھ پلائی کے نام پر اپنی سالی کو دو ہزار روپے انعام دیا۔ سجاد نے بتایا کہ سفر میں 330 روپے کرایہ لگا جبکہ شادی پر آنے والا ٹوٹل خرچ20 ہزار روپے ہے۔ سجاد فیصل آباد میں ایک ورکشاپ پر ٹائروں کے پنکچر لگاتا ہے ۔ نکاح کے بعد شام ہونے پر بس تو نکل گئی جس پر سجاد اپنی دلہن کو جنگچی پر بٹھائے گھر لے آیا۔ سجاد کی والدہ کا کہنا تھا کہ ہم سادگی سے دلہن بیاہ تو لائے ہیں اب دعا ہے کہ ان کی ازدواجی زندگی اچھی گزرے۔

متعلقہ عنوان :