بھارت نے انڈس واٹر کمیشن کے رواں ماہ پاکستان میں منعقد ہونے والے سالانہ اجلاس میں شرکت پر رضامندی ظاہر کر دی

انڈس واٹر کمشنرز کی سربراہی میں وفود شرکت کرینگی/ورلڈ بینک سے رجوع کے باعث راتلے، کشن گنگا ڈیم پر بات نہیں ہو گی ،عہدیدار وزارت پانی وبجلی

ہفتہ 4 مارچ 2017 14:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار مارچ ء)بھارت نے انڈس واٹر کمیشن کے رواں ماہ پاکستان میں منعقد ہونے والے سالانہ اجلاس میں شرکت پر رضامندی کا اظہار کیا ہے جس میںانڈس واٹر کمشنرز کی سربراہی میں دونوں ممالک کے وفود شرکت کریں گے۔اوڑی کیمپ پر ہونے والے دہشت گردی کے حملے کے بعد مبینہ طور پر مذاکرات معطل ہونے کے باعث گزشتہ سال ستمبر میں طے شدہ انڈس واٹر کمیشن کا اجلاس منعقد نہیں ہوا تھا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ میں ایک سینئر عہدیدار کے حوالے سے بتایاگیا ہے کہ یہ اجلاس انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہ تسلیم کیا جارہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم کے متنازعہ جارحانہ بیان کے باوجود سندھ طاس معاہدہ برقرار رہے گا۔وزارت پانی و بجلی کے عہدیدار نے بتایا کہ یہ ایک معمول کا اجلاس ہے اور ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ راتلے اور کشن گنگا ڈیم شامل پر بات نہیں ہوگی کیونکہ ان معاملات پر پاکستان نے ورلڈ بینک سے رابطہ کیا ہے، اس کے علاوہ متعدد مسائل ایجنڈے کا حصہ ہوں گے جس پر ہم اس وقت بات نہیں کرسکتے۔ان کا کہنا تھا کہ اب تک اجلاس کے انعقاد کی حتمی تاریخ کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے تاہم یہ تصدیق ہوچکی ہے کہ اجلاس رواں ماہ میں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :