اسلام آباد:حساس ادارےکی کارروائی،کالعدم تنظیم کےسجنا گروپ کا کارندہ گرفتار

کالعدم تنظیم کے سجنا گروپ کا کارندہ عبداللہ محسود نامی دہشتگرد اسلام آباد میں حلیہ بدل کررہ رہاتھا۔ سکیورٹی ذرائع

ہفتہ 4 مارچ 2017 16:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار مارچ ء): وفاقی دارلحکومت کے مضافاتی علاقے جی15 میں حساس ادارے نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی کی،جس میں کالعدم تنظیم کے سجنا گروپ کا کارندہ گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

سکیورٹی ذرائع کالعدم تنظیم کے سجنا گروپ کا کارندہ عبداللہ محسود نامی دہشتگرد اسلام آباد میں حلیہ بدل کررہ رہاتھا۔ گرفتاردہشتگرد فاٹا، خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انکوائری میں اہم انکشافات اور مزید گرفتاریوں کا بھی امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :