پاک فوج ایران کیساتھ اپنے تاریخی تعلقات کو بڑی اہمیت دیتی ہے،ایران کیساتھ تعلقات پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرینگے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ایرانی سے سفیر سے گفتگو

ہفتہ 4 مارچ 2017 18:49

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار مارچ ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج ایران کیساتھ اپنے تاریخی تعلقات کو بڑی اہمیت دیتی ہے۔بردار ملک ایران کیساتھ تعلقات پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرینگے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ باتیں انہوں نے پاکستان میں ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست سے بات چیت کرتے ہوئے کہی،جنہوں نے ہفتہ کو ان سے ملاقات کی۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاک ایران دو طرفہ عسکری تعلقات سے علاقائی امن پر مثبت اثر پڑیگا جبکہ پاک ایران تعاون سے خطے میں امن کو فروغ ملے گا۔ملاقات کے دوران خطے کی سیکورٹی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ایران کے سفیر نے علاقائی امن و استحکام میں پاک فوج کے کردار اور دہشت گردوں کیخلاف آپریشن رد الفساد کو سراہا۔