کرکٹ کا خمار ، متحدہ عرب امارات سے پاکستان منتقل ہوگیا ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کا مقابلہ آج ہو گا ، کراچی سے پشاور، گلگت سے گوادرتک کرکٹ فیور

پورے ملک میں شائقین کرکٹ پر جوش ہیں ، کسی کی فیورٹ ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرزہے تو کسی کی پشاور زلمی، میچ دیکھنے کے لیے سب نے اپنی اپنی تیاری کرلی میگا ایونٹ کو سحرانگیز بنانے کی تیاریاں مکمل ، سائونڈ سسٹم اور واک تھرو گیٹ لگ گئے،رٹی کے بھی فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ اسٹیڈیم کا فضائی جائزہ لیا گیا،سی سی پی او اور ڈی آئی جی آپریشنز نے علاقے کا دورہ

ہفتہ 4 مارچ 2017 18:15

لاہور، کراچی ، پشاور ، گلگت (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار مارچ ء)کراچی سے پشاور، گلگت سے گوادر، ہر طرف کرکٹ فیور پھیل گیا۔پاکستان سپر لیگ کا دھواں دھار فائنل آج لاہور میں ہوگا۔پورے ملک میں شائقین کرکٹ پٴْر جوش ہیں ، کسی کی فیورٹ ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرزہے تو کسی کی پشاور زلمی، میچ دیکھنے کے لیے سب نے اپنی اپنی تیاری کرلی -کرکٹ کا خمار ، عرب امارات سے پاکستان منتقل ہوگیا ۔

قذافی اسٹیڈیم میں آجنعروں کی گونج ہوگی۔گلیاں اڑیں گی،چھکے چوکوں کی بارش ہو گی ،شہر شہر گلی گلی بس کرکٹ ہی کرکٹ ہو گی،پنجاب ہو یا خیبر پختونخوا ،سندھ یابلوچستان ،سب ہوں گے ایک جان ، پورا پاکستان جشن منائے گا۔جنہیں اسٹیڈیم کے ٹکٹ ملے ان کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں ، بہت سو ں نے یار دوستوں کے ساتھ بڑی اسکرین لگا کر فائنل دیکھنے اور یادگار بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

سب نے اپنی اپنی فیورٹ ٹیم بھی چن لی ہے، کوئی زلمی کا حامی کوئی کوئٹہ کا پرستا ر،پورا پاکستان کرکٹ کی لڑی میں پروگیا ہے۔پشاور اور کوئٹہ کا ٹکراو زندہ دلان کے شہر لاہور میں ہوگا ، وہ ٹورنامنٹ جس کے لیگ میچز میں غیر ملکی گرائونڈ کھچا کھچ بھر انظر آئیاسی کا فائنل ہوم گرائونڈ پر ہوگا تو گرائونڈ میں عوام کا رش دیکھنے کے لائق ہوگا۔پی ایس ایل فائنل کے لئے قذافی اسٹیڈیم سج گیا، کائونٹ ڈائون کے ساتھ دھڑکنیں بھی تیز ، میگا ایونٹ کو سحرانگیز بنانے کی تیاریاں مکمل ، سائونڈ سسٹم اور واک تھرو گیٹ لگ گئے ، ٹکٹوں کی آن لائن سیل بھی دوبارہ شروع ہو گئی۔

قذافی اسٹیڈیم میں سیکورٹی کے بھی فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ اسٹیڈیم کا فضائی جائزہ لیا گیا۔سی سی پی او اور ڈی آئی جی آپریشنز نے علاقے کا دورہ کیا۔فائنل ایونٹ کیلیے مخصوص پارکنگ ایریاز میں محکمہ ایکسائزکی 5 ٹیمیں تعینات ،ہر گاڑی کا ڈیٹا چیک ہوگا، پارکنگ سے اسٹیڈیم تک جانے کے لییشٹل سروس کی بسیں پہنچ گئیں۔