دنیانے پاکستان کےشمالی علاقوں میں دہشتگردی کےخاتمے کاعتراف کرلیا

شمالی وزیرستان میں مکمل امن ہے،پاکستان نےثابت کردیاکہ دہشتگردی کاخاتمہ ممکن ہے،پاک فوج نےخطرناک علاقےسےدہشتگردوں کوباہرنکال پھینکاہے،برطانوی راج میں شمالی وزیرستان خطرناک علاقہ ہواکرتاتھا،برطانوی اخبارمیل آن لائن کےصحافی پیٹربورن

جمعہ 3 مارچ 2017 18:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ مارچ ء): دنیانے پاکستان میں دہشتگردی کے خاتمے کاعتراف کرلیا،برطانوی صحافی پیٹراوبورن نے واضح کیاہے کہ شمالی وزیرستان میں مکمل امن ہوگیاہے،پاکستان نے ثابت کردیاکہ دہشتگردی کاخاتمہ ممکن ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی اخبارمیل آن لائن کے صحافی نے شمالی وزیرستان کے دورہ کےدوران پاکستان میں امن کااعتراف کرتے ہوئے کہاکہ برطانوی راج میں شمالی وزیرستان خطرناک علاقہ ہواکرتاتھا۔

پاک فوج نے خطرناک علاقے سے دہشتگردوں کوباہرنکال پھینکا ہے۔انہوں نے اخبارمیں اپنی رپورٹ میں مزیدکہاکہ آپریشن ضرب عضب کے دوران پاک فوج نے دہشتگردوں کوماربھگایا۔دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کی پوری دنیامعترف ہے۔آپریشن ضرب عضب اور آپریشن ردالفسادکامیابی سے جاری ہیں۔