پیپلز پارٹی نے حکومت کو آل پارٹیز کانفرنس میں نہ بلانے کافیصلہ کرلیا

تحریک انصاف اور ایم کیو ایم نے آل پارٹیز کانفرنس کا بائیکاٹ کر دیا ، ایم کیو ایم کو منانے کے لئے پیپلز پارٹی کی کوششیں جاری

جمعہ 3 مارچ 2017 21:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ مارچ ء) پیپلز پارٹی کی آل پارٹیز کانفرنس کے لیے رابطے، حکومت کو آل پارٹیز کانفرنس میں نہ بلانے کافیصلہ کرلیا۔پیپلز پارٹی نے آل پارٹیز کانفرنس کے لیے فاٹا کے پارلیمانی لیڈر شاہ جی گل آفریدی کو شرکت کی دعوت دیکردعوت دینے کا سلسلہ مکمل کر لیا۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف اور ایم کیو ایم نے آل پارٹیز کانفرنس کا بائیکاٹ کر دیا ہے۔

ناراض ایم کیو ایم کو منانے کے لیے اب بھی پیپلز پارٹی کی کوششیں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے امیدظاہرکی ہے کہ ایم کیو ایم کی جانب سے مثبت جواب آئے گا۔ پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نئیر بخاری کا کہنا ہے کہ حکومت کبھی بھی فوجی عدالتوں، فاٹا ریفارمز اور دیگر معاملات میں سنجیدہ نہیں رہی۔ اگر حکومت سنجیدہ ہوتی تو اے پی سی نہ بلاتے۔آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کے لیے بلاول بھٹو زرداری بھی اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ سابق صدر آصف زرداری اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو مشترکہ طور پر آل پارٹیز کانفرنس کی صدارت کرینگے۔ زرداری ہاوس میں سابق صدر نے وزیر اعلی سندھ اور دیگر پارٹی رہنماوں سے بھی اہم ملاقاتیں کیں۔