وفاقی کابینہ نے فاٹا اصلاحات کی سفارشات کی اصولی منظوری دیدی
منظوری کے بعد ایف سی آرقوانین کا خاتمہ ہو جائے گا، فاٹا میں وفاق کا عمل دخل نہیں ہو گا قبائلی علاقوں کے لوگ محب وطن اور پاکستان سے پیار کرنے والے ہیں، وقت آگیا ہے ان کی محرومی کو ختم کر کے قومی دھارے میں شامل کیا جائے،وزیراعظم کا کابینہ اجلاس سے خطاب
جمعرات 2 مارچ 2017 17:05
(جاری ہے)
اس موقع پر گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا سمیت دیگر وفاقی وزراء اور فاٹا اراکین اسمبلی نے شرکت کی ۔
سفارشات کمیٹی کی جانب سے فاٹا اصلاحات کا مختلف شعبوں میں اصلاحات کا جامع پلان پیش کیا گیا جس میں کہا گیا کہ ایف سی آر کا خاتمہ آئینی اصلاحات کے ساتھ کیا جائے ، فاٹا کو خیبر پختونخوا کا حصہ بنانے کی سفارش بھی کی گئی جس میں فاٹا کوکے پی کے میں ضم کر نے کے لئے پانچ سال کا عرصہ درکار ہو گا ۔فاٹا میں جامع ترقی کا عمل شروع کر نے کی بھی سفارش کی گئی ہے جرگہ سسٹم کو بحال کر نے کی سفارش بھی کی گئی تاکہ فاٹا کی عوام اپنے آبائی رسم و رواج برقرار رکھ سکیں ۔اس کے علاوہ فاٹا میں سپریم کورٹ ، ہائیکورٹ اور شریعت کورٹ کے بنچز بھی تشکیل دینے کی سفارش کی گئی ۔دس سالہ منصوبہ تیار کرکے فاٹا کی ترقی کا عمل شروع کیا جائے ، اس حوالے سے فاٹا کونسل بھی تشکیل دی جائے گی اور ساتھ میں پولیٹیکل ایڈمنسٹریشن اربن سیکرٹریٹ اور الیکشن کمیشن کے دفاتر قائم کر نے کی بھی تجویز دی گئی ہے جبکہ مقامی حکومتوں کا نظام لانے کے حوالے سے بھی کہا گیا تاکہ وہاں پر ترقی کا کام شروع کر نے کے لئے مقامی حکومتوں کو شامل کر نے اور لوکل باڈی اور پارٹی بنیادوں پر انتخابات فوری طور پر کرائے جانے کی سفارش کی گئی ۔ این ایف سی ایوارڈ میں فاٹا کا تین فیصد حصہ مختص کیا جائے ، فاٹا میں فوج کے انخلاء کے لئے لیویز میں 20ہزار مقامی افراد بھرتی کئے جائیں اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کیساتھ جدید تربیت ایف سی کی بھی کی جائے تاکہ افغانستان کے ساتھ منسلک راستوں کو محفوظ بنایا جاسکے کیونکہ بارڈر کے ساتھ کچھ ایسے علاقے بھی موجود ہیں جہاں پر افغانستان کیساتھ لوگوں کا کھلے عام آنا جانا جاری ہے وہاں پر بارڈر سکیورٹی اور مینجمنٹ کے حوالے سے بھی فاٹا اصلاحات میں سفارش کی گئی تاکہ سکیورٹی اور مینجمنٹ سسٹم کو مضبوط بنایا جائے۔کے پی کے میں این ایف سی ایوارڈ کو بڑھانے اور فاٹا کے لئے تین فیصد مخصوص حصہ مختص کر نے کی بھی سفارش کی گئی ہے جس کی وزیراعظم محمد نوازشریف نے سفارشات کی منظوری دیدی اور اس کے ساتھ انہوں نے خطاب میں کہا کہ قومی وسائل پر آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان اور فاٹا کے عوام کا یکساں حق ہے اور قومی آمدنی سے آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان اور فاٹا کو استحقاق کے مطابق حصہ ملنا چاہیے ، وفاق اور چاروں صوبوں پر لازم ہے کہ ان علاقوں کے عوام کی فلاح کو یقینی بنائیں اور قومی یکجہتی کے لئے پاکستانیت کا جذبہ ضروری ہے ، تعصب سے بے نیاز ہو کر تمام ملک کو ترقی کے ثمرات میں شریک کیا جائے اور کم ترقی یافتہ پسماندہ علاقوں پر بھرپور توجہ دینا ہمار افرض ہے ، پاکستان ہم سب کا ملک ہے اور اس پر عوام کا یکساں حق ہے ۔انہوں نے کہاکہ ترقی کی راہ میں پیچھے رہ جا نیوالے علاقوں اور عوام پر خاص توجہ دی جائے ، قبائلی عوام جذبہ حب الوطنی کے جذبے سے سرشار ہیں اور قبائلیوں نے ملکی دفاع اور سلامتی کے عظیم خدمات سرانجام دیں ۔انہوں نے کہاکہ وقت آگیا ہے کہ محرومیوں کے خاتمے کے لئے قبائلیوں کو قومی دھارے میں لایا جائے ۔وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ فاٹا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے عوام کو محصولات سے حصہ فراہم کیا جائے گا، جب کہ ترقیاتی منصوبوں میں ہر کسی کو برابری کی بنیاد پر مراعتیں فراہم کی جائیں گی۔خیال رہے کہ اصلاحات کمیٹی نے فاٹا کو صوبہ خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کے لیے سیاسی، اتنظامی، عدالتی اور سیکیورٹی اصلاحات سمیت تعمیرنو اور بحالی پروگرام کی سفارشات پیش کیں تھیں۔وزیراعظم نوازشریف نے 2015 میں فاٹا کو خیبر پختونخوا میں شامل کرنے کے حوالے سے ایک کمیٹی تشکیل دی تھی جس میں مشیر برائے قومی سلامتی ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر جنجوعہ، وزیر قانون زاہد حامد اور وزیر سیفران ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل عبد القادر بلوچ شامل ہیں۔کمیٹی کے اراکین نے فاٹا کا دورہ کرنے کے بعد قبائلی رہنماؤں سے ملاقات کی تھی جس میں قبائلی اور حکومتی نمائندوں نے مستقبل میں فاٹا میں نئی اصلاحات کو شامل کرنے کے بارے میں بات چیت کی تھی اور قومی سلامتی کے مشیر نے جنرل ہیڈکوارٹرز سے معلومات بھی فراہم کی تھیں۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
جمعہ 3 مارچ 2017 کی مزید خبریں
-
بنوں میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان گھمسان کی جنگ، پاک فوج لیفٹینینٹ خاور اور نائک شہزاد نے جام شہادت نوش کر لیا
-
سول و عسکری قیادت میں بہتر تعلقات دشمنوں کے علاوہ دوستوں کا روپ دھارنے والوں کو بھی کھٹکتے ہیں،چودھری نثار علی خان
-
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس‘ اہم معاشی اشاریوں کا جائزہ لیا گیا
-
ایرانی پولیس کی جانب سے لیاری گینگ وارکے عزیربلوچ کی مدد کا سنسنی خیز انکشاف
-
سندھ ہائیکورٹ کا صوبے میں تمام شراب خانے بند کرنے کا حکم‘صوبائی حکومت سے 30 روزمیں میکنزم رپورٹ طلب
-
پی ایس ایل کے فائنل کا انعقاد دہشتگردوں کیلئے پیغام ہے‘ رانا ثنااللہ
-
سی پیک ہمارا مستقبل ،منصوبے سے خوشحالی آئیگی، سی پیک کے تناظر میں ہمارا آج آنے والے کل کا تعین کریگا، صوبے میں 30 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری لانے میں کامیاب ہو جائنیگے، سیاست دان الیکشن کا سوچتے ہیں ... مزید
-
مولانافضل الرحمان نے وفاقی کابینہ اورفاٹااصلاحات کمیٹی کے فیصلوں کو مسترد کردیا
-
بھارت اور پاکستان کے درمیان رواں ماہ کے آخر میں سندھ طاس معاہدے پر مذاکرات کا امکان
-
وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا پنجاب کی تمام انڈسٹریل اسٹیٹس کے جامع آڈ ٹ کا حکم
-
فاٹا سے ایف سی آر کا کالا قانون ختم کر نے کیلئے پانچ سالہ پروگرام ترتیب دیا ،ْ فاٹا میں انتخابات اور تمام اصلاحات ہونگی ،ْمشیر خارجہ
-
بھارتی فوج کی جانب سے ایل اوسی کے کھوئی رٹہ اور ٹانڈر سیکٹر پربلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا بھرپور جواب
-
آپریشن ردالفساد ،ْمختلف شہروں میں چھاپے،160 سے زائد گرفتار
-
سیہون دھماکہ ، تحقیقات کا دائرہ سینٹرل جیل تک پھیلا دیا گیا
-
عوام کے جان و مال کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،چیف جسٹس آف پاکستان
-
وفاقی کابینہ نے فاٹا اصلاحات کی سفارشات کی اصولی منظوری دیدی
-
ہائیکورٹ نے شریف خاندان کی ملکیتی حسیب وقاص ، چوہدری شوگر ملز کو سر بمہر کرنے کا عبوری حکم جاری کردیا
-
مصری عدالت نے سابق صدر حسنی مبارک کو مظاہرین کے قتل عام کے الزام سے بری کر دیا
-
روس سائبرین پائپ لائن کے مشرقی روٹ کے ذریعے چین کو گیس کی فراہمی شروع کر سکتا ہے، الیگزینڈر میڈویڈیف
-
کرد فورسز شامی شہر منبج میں باقی رہیں تو نشانہ بنائیں گے ، ترکی
-
افغانستان میں داعش کے خلاف کامیاب کاروائیا ں،شدت پسندوں کی تعداد کم ہو کر 700 رہ گئی،امریکہ
-
بھارتی ریاست گجرات کے وزیرداخلہ کو نوجوان نے جوتا دے مارا،پولیس نے نوجوان کو گرفتار کرلیا
-
افغان سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں طالبان کے مقامی کمانڈر سمیت 24شدت پسند ہلاک ،متعدد زخمی
-
کابل دھماکے ممکنہ طور پر کیمیائی حملے ہوسکتے ہیں،بھارتی وزیر دفاع
-
زمین پر چار ارب سال پہلے بھی زندگی موجود تھی، نئے ٹھوس شواہد
-
ملائیشیا،کم جونگ نام قتل میں گرفتار شمالی کورین شہری رہا
-
ٹرمپ مہم کے دوران اٹارنی جنرل نے کے دومرتبہ روسی سفیر سے ملاقات کا انکشاف
-
سابق صدر آصف علی زرداری سے پنجاب میں سیکورٹی واپس لینے کی خبر بے بنیاد او رمن گھڑت ہے،:ترجمان حکومت پنجاب
-
باکمال لوگ لاجواب سروس، پی آئی اے کی پرواز مسافر سکردو پہنچنے والے مسافر وں کا سامان اسلام آباد چھوڑ آئی
-
پی ڈی ڈبلیو پی نے 7794.221 ملین روپے لاگت کے 22 پراجیکٹس کی منظوری دے دی
-
وفاقی حکومت نے وزارت کیڈ کی تمام بیوروکریسی کو تبدیل کردیا
-
مسلم لیگ (ن) کے رہنماء حنیف عباسی نے سپریم کورٹ میںعمران خان اور جہانگیر ترین کی آف شورز کمپنیوں کے متعلق اضافی دستاویزات جمع کرادیں
-
ایم ایم اے سکیورٹیز سرمایہ کاروں کی رقم واپس کرنے پررضامند
-
قلعہ عبداللہ میں برف باری سے متاثرہ بجلی کے کھمبوں کی فروخت کا انکشاف‘ذمہ داروں کا اظہار لا علمی
-
صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی نے 7794 ملین روپے لاگت کے 22 پراجیکٹس کی منظوری دے دی
-
لاپتہ افراد کیس میں سندھ ہائیکورٹ درخواستوں کی عدم پیروی پر ایم کیوایم پر برہم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.